جس شاہراہ پر کام چل رہا تھا اس کا بڑا حصہ قومی اسمبلی کے اس حلقے میں آتا تھا جہاں سے وزیراعظم نواز شریف صاحب انتخابات جیتے تھے، اور انھوں نے یہ سیٹ رکھ لی تھی۔ اس وقت طالبانی عفریت بھی اس طرح سر عام نہیں دندناتی تھی اور سیکوریٹی کے بے تحاشہ مسائل بھی نہیں تھے۔ نواز شریف صاحب اکثر مری، ایوبیہ اور...