اس طرح کے لوگ خودکار طریقے سے نہیں اُگتے، باقاعدہ کاشت کیے جاتے ہیں، ذہن سازی کی جاتی ہے، تربیت دی جاتی ہے۔ انہیں قرآن و حدیث خوب مہارت سے پڑھایا جاتا ہے، تاکہ ان میں سے ایسی ایسی باتیں نکالیں جن سے امت مسلمہ میں پھوٹ پڑ جائے، وہ تقسیم در تقسیم ہو۔ پھر ان میں نفرتوں کو ہوا دی جاتی ہے، ایک...