ہم نے پاکستان میں بھی کبھی پوائنٹ بیسڈ کیرم نہیں کھیلی۔ بچے ویسے بھی حساب کتاب میں کمزور ہوتے ہیں۔ ہمارے اُصول سادہ سے تھے کہ دونوں کھلاڑی اپنے اپنے رنگ کی گوٹیاں پہلے اندر ڈالے اور پھر سُرخ گوٹی یعنی ملکہ اندر ڈالنے والے کی جیت ہوتی تھی۔ اگر خدانخواستہ تمام گوٹیاں اندر جانے سے قبل ملکہ پہلے...