نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    قطعہ طعنہ بر من مزن بہ صورتِ زشت اے تہی از فضیلت و انصاف تن بوَد چوں غلاف، جاں شمشیر کار شمشیر می کند نہ غلاف مولانا عبدالرحمٰن جامی ۔ (بہارستان) مجھے بد صورتی کا طعنہ نہ مار، اے فضیلت اور انصاف سے خالی شخص کیونکہ جسم غلاف کی طرح ہوتا ہے اور جان شمشیر کی طرح اور اصل کام شمشیر کرتی ہے نہ کہ غلاف۔
  2. محمد وارث

    تعارف درویش نامہ

    خوش آمدید عبدالباسط صاحب
  3. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    یک ذرّہ وفا را بہ دو عالم نہ فروشیم ہرچند در ایں عہد خریدار ندارد صائب تبریزی ہم اپنی مہر و وفا کا ایک ذرّہ بھی دو عالم کے بدلے میں نہ بیچیں، ہرچند کہ آج کل کے زمانے میں اُس کا کوئی خریدار نہیں ہے۔
  4. محمد وارث

    حافظ شیرازی کی آرامگاہ پر دیوانِ حافظ سے فال گیری

    حافظ کو ایسے ہی لسان الغیب نہیں کہتے۔ تصاویر ہی سے اندازہ لگائیے کیسے شکلوں پر منطبق ہوتے ہوئے اشعار نکلے ہیں :) خاکسار کم و بیش ربع صدی قبل دیوانِ حافظ سے فال نکالنے کا شغل کیا کرتا تھا، کئی ایک دوستوں اور برزگوں کو دیوان سے فالیں نکال کر دی تھیں، ایک مستقل تحریر کا مواد ہے اس سینے میں، کبھی...
  5. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    سلطانِ مال خواہ گدائے رعیّت است درویشِ بے سوال بہ از پادشاہ شناس نظیری نیشاپوری مال و دولت مانگنے والا بادشاہ تو اپنی رعیت کا فقیر ہوتا ہے لہذا سوال نہ کرنے والے درویش کو بادشاہ سے بہتر جان۔
  6. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    دو چیز طیرۂ عقل است، دَم فرو بستن بوقتِ گفتن و گفتن بوقتِ خاموشی شیخ سعدی شیرازی - (گُلستان) دو چیزیں عقل کے لیے سبکی اور شرمساری کا باعث ہیں، چُپ رہنا بولنے کے وقت، اور بولنا چُپ رہنے کے وقت۔
  7. محمد وارث

    تعارف السلام۔علیکم

    خوش آمدید
  8. محمد وارث

    جولائی ایلیا کی موشگافیاں

    اگر آپ انگریزی مہینوں کے ناموں پر کفر کا فتویٰ نہ لگا دیں تو عرض کروں کہ زیادہ تر مہینوں کے نام دیوی دیوتاؤں کے ناموں پر ہیں۔ مزید یہ کہ انگریزی مہینوں کے نام پر شاعروں کے نام نہیں بلکہ بادشاہوں کے نام پر مہینوں کے نام ہیں، جولائی کا مہینہ جولیس سیزر اور اگست کا مہینہ آگسٹس سیزر کے نام پر ہے۔ :)
  9. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    اندک اندک ز حالِ ناصر پُرس پرسشِ اندکِ تو بسیاریست درویش ناصر بخاری تھوڑا تھوڑا سا ناصر کا حال بھی پوچھ لے کہ تیرا تھوڑا پوچھنا بھی بہت ہے۔
  10. محمد وارث

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    اصلی شیخ رشید یعنی پاکستان کے بابائے سوشلزم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی راہنماؤں میں سے ایک، شیخ محمد رشید ایڈووکیٹ (1915ء تا 2002ء) کی خود نوشت "جہدِ مسلسل"۔
  11. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ہر گُل کہ ز باغِ کوئے اُو نیست در ہر برگش ہزار خار است ظہوری ترشیزی ہر وہ پھُول کہ جو اُس کے کوچے کے باغ کا نہیں ہے، اُس پھُول کی ہر ایک پتی میں ہزاروں کانٹے ہیں۔
  12. محمد وارث

    بات اب ضبط سے باہر ہے، مجھے رونے دو

    خوب غزل ہے جناب
  13. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    تاراج کرد دین و دل از دستِ عاشقاں سلطاں نگر کہ مایۂ مشتے گدا ببرد عبید زاکانی (محبوب نے) عاشقوں کا دین و دل غارت کر دیا، بادشاہ تو دیکھو کہ فقیروں کا مُٹھی بھر سرمایہ بھی لے گیا۔
  14. محمد وارث

    تاسف میری نانی کے لیئے دعائے مغفرت

    انا للہ و انا الیہ راجعون۔ اللہ تعالیٰ اُن کو جوارِ رحمت میں جگہ دیں۔ آمین۔
  15. محمد وارث

    ناروے میں غروب آفتاب کے حسین نظارے!

    خوابِ خرگوش؟ کبھی تجربہ کر کے دیکھیں :)
  16. محمد وارث

    ناروے میں غروب آفتاب کے حسین نظارے!

    خوبصورت تصاویر ہیں۔ غروبِ آفتاب کا منظر اور سماں مجھے ہمیشہ ہی سے بہت پسند ہے، اِس سے خوبصورت صرف ایک چیز ہے، طلوعِ آفتاب لیکن اُس وقت جب ساری رات جاگنے کے بعد اِسے دیکھا جائے :)
Top