نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    اس کی نظروں کو بھی آواز کا جادو آئے!۔۔۔۔ غزل اصلاح کے لئے

    کیا بازو آئے ہیں جناب، ساتھ میں "مزا" بھی آ گیا نرم حلقے کا۔
  2. محمد وارث

    غلطیاں

    میں نے آج تک "ایک ہی غلطی" کی ہے، لیکن نہ جانے کیوں دل کرتا ہے کہ بار بار یہ غلطی کروں :D
  3. محمد وارث

    آج سے میں بھی سیاسی ہوگیا

    بالکل غلط لکھا ہے انہوں نے، اور اس سے یہ بھی ثابت ہو گیا کہ یہ ویب سائٹ مستند نہیں ہے۔ یہ تو عام سا لفظ ہے اور رے پر زبر کے ساتھ ہے۔ اور یہ شعر خاص طور پر دوسرا مصرع تو اسکول میں اعراب سمجھانے کے لیے اکثر پڑھایا جاتا تھا مریضِ عشق پر رحمت خدا کی مَرَض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی
  4. محمد وارث

    ہر دور کی 20 بہترین اینیمیٹڈ فلمیں!

    یہ ڈان والوں کو پتا نہیں Big Hero 6 سے کوئی للہی بغض ہے۔ سپر ہیروز میں بھی اس کا ذکر نہیں تھا اور اب بھی نہیں ہے۔
  5. محمد وارث

    پاکستان میں ڈیڑھ ہزار سال قدیم بدھا کا مجسمہ!

    بامیان کے مجسمے یاد کروا دیے آپ نے :)
  6. محمد وارث

    سنجیدہ شاعری کو مزاحیہ شاعری میں بدلنا

    جی یہ شعر مختلف لوگوں نے لکھا ہے، شاید عطا الحق قاسمی نے بھی لکھا ہے، عقیل عباس جعفری صاحب بھی اکثر لکھتے ہیں۔
  7. محمد وارث

    کتابیں ڈاٹ کام

    شکریہ فرحت۔ میرے پاس مطالعے کے لیے وقت ہی وقت ہے :) میری زندگی کے صرف دو رُخ ہیں، دفتر اور گھر۔ دن گزار کر شام کر گھر آتا ہوں، دیکھتا ہوں کہ بچوں کو پڑھانے والا کوئی کام تو نہیں ہے، اور اس کے بعد سونے تک بس یا نیٹ کی تانک جھانک ہوتی ہے یا مطالعہ۔ جس دن بچوں کو اسکول سے چھٹی ہوتی ہے اُس دن صبح...
  8. محمد وارث

    تاسف ماسی وفات پا گئیں۔

    انا للہ وانا الیہ راجعون
  9. محمد وارث

    کتابیں ڈاٹ کام

    جی ضرور دیکھیے۔
  10. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    دوا اگرچہ موافق بود بطبعِ مریض موافقت نہ کند گر طبیب مشفق نیست طالب آملی اگرچہ دوا مریض کی طبیعت کے موافق ہی کیوں نہ ہو لیکن اگر طبیب مُشفِق و مہربان و خیر خواہ نہیں ہے تو وہ دوا مریض کے لیے موافق اور سود مند نہیں ہے۔
  11. محمد وارث

    سیسہ ایک زہر اور پاکستان

    یہ بہت دُور کی وجہ ہو سکتی ہے! تشدد کے متعلق پاکستان میں کئی اور قریب کی اور زیادہ اہم وجوہات ہیں۔
  12. محمد وارث

    سیسہ ایک زہر اور پاکستان

    میرے خیال میں پاکستان میں سیسہ سے پاک پینٹس ابھی سو فیصدی نہیں ہیں اور کئی پینٹس میں سیسہ ہوتا ہے۔ یہ ایک خبر 2010ء کی ہے، میرا نہیں خیال کہ پچھلے پانچ سالوں میں پاکستانی حکومتوں نے اس سلسلے میں کوئی ٹھوس قدم اٹھایا ہے۔ دوسری بات یہ کہ متوسط طبقے کے پاکستانی گھروں میں عموما دس پندرہ سال تک نئے...
  13. محمد وارث

    تعارف میرا تعارف

    لڑی کے عنوان پر کلک کرنے سے لڑی کھلتی ہے لیکن اس تھریڈ کے عنوان میں الفاظ کی بجائے کوئی علامت تھی جو کہ نظر بھی نہیں آ رہی تھی، میں نے اس کو درست کر کے ایک عنوان دے دیا ہے، اگر عبیر خان صاحبہ کوئی عنوان رکھنا چاہیں تو اسے تبدیل کر دیا جائے گا۔
  14. محمد وارث

    تعارف میرا تعارف

    خوش آمدید عبیر خان صاحبہ
  15. محمد وارث

    تعارف تعارف

    خوش آمدید کامران صاحب
  16. محمد وارث

    شطرنج، بورڈ گیمز اور اسلام

    جی کچھ ایسا ہی کہا جاتا ہے۔ ویسے میں نے چونکہ یہ کھیل پڑھ پڑھ کر ہی سیکھا تھا، برٹانیکا میں سے چالیں کاپی کر کے گھر لے آتا تھا، سو میں شروع ہی سے ولائیتی کا عادی ہو گیا تھا :)
  17. محمد وارث

    شطرنج، بورڈ گیمز اور اسلام

    جی بادشاہ کی گھوڑے والی ایک چال میں نے سنی ضرور تھی لیکن کبھی کھیلی نہیں۔ دراصل میں نے دیسی شطرنج بہت زیادہ نہیں کھیلی، میرے کچھ دوست اوائل کالج کے زمانے میں دیسی کھیلتے تھے میں نے انہیں بھی "ولایتی" پر لگا دیا تھا :)
  18. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    از دیدہ رفت وز دِلِ پُرخوں نمی رَوَد در دل چناں نشستہ کہ بیروں نمی رَوَد اہلی شیرازی وہ آنکھوں سے دُور تو چلا گیا لیکن دلِ پُرخوں سے نہیں جاتا، وہ دل میں کچھ ایسے گھُسا ہوا ہے کہ نکالے نہیں نکلتا۔
  19. محمد وارث

    مبارکباد چڑیا کا بچہ

    ماہی احمد صاحبہ کو بہت مبارک ہو
Top