کیل شہر یا قصبہ بذاتِ خود کافی ناگفتہ بہ حالت میں تھا۔ ایک انچ سڑک بھی سلامت نہ تھی، بلکہ گلیاں اور سڑکیں کیل تک کے راستے سے بھی زیادہ ناہموار تھیں اور یہاں گاڑی چلانا زیادہ مشکل محسوس ہوا۔ ہمیں اس پہ کافی غم و غصہ محسوس ہوا۔ تمام کیل کی سڑکوں کی مجموعی لمبائی ڈیڑھ دو کلومیٹر سے زائد نہ ہو گی...