نتائج تلاش

  1. ع

    برائے اصلاح: مخمل کے بستروں میں سکوں کی طلب تجھے

    واقعی بہت الجھا دینے والی صورتِ حال ہو گئی ہے ۔ نسب والے شعر کو میں سمجھا ہوں ۔ کہ ناپسندیدہ یا اپنے خلاف غلط بات سن کر بھی میں چپ رہا اس سے زیادہ کیا ثبوت دوں کہ میرا نسب 'اچھا' ہے ۔ اگر میں مطلب صحیح سمجھا ہوں تو میرا اعتراض اس پر ہے کہ 'ثبوتِ نسب' سے یہ معنی نہیں نکلتے کہ اچھا نسب ہے اگرچہ...
  2. ع

    برائے اصلاح: مخمل کے بستروں میں سکوں کی طلب تجھے

    نہیں عاطف بھائی اس شعر کے بارے میں میرے اعتراضات اب بھی وہی ہیں ۔ بابا ( الف عین) کا انتظار کیجیے دیکھیے وہ کیا فرماتے ہیں ۔ معذرت میں سمجھ نہیں سکا تھا اس شعر کو ۔ البتہ اس کی ایک رواں اور واضح صورت یہ بھی ہو سکتی ہے ۔ واقف نہیں تُو حسن کی شوخی سے، اس لیے کہتے ہیں بد لحاظ ، اجڈ، بے ادب تجھے...
  3. ع

    برائے اصلاح: مخمل کے بستروں میں سکوں کی طلب تجھے

    ماشاء اللہ ۔ مجھے یوں زیادہ رواں محسوس ہو رہا ہے ۔ ÷÷میں خود کو خود میں ڈھونڈ نہ پایا ہوں آج تک یہاں بھی 'واقف جو نہیں' کی بجائے 'واقف نہیں جو' زیادہ رواں لگ رہا ہے ۔ لیکن دوسرے مصرع کا پہلے سے ربط فی الحال سمجھ نہیں آ رہا ۔ 'تہذیب تھی ملی' کے ٹکڑے کو بھی بہتر بنایا جا سکتا ہے ویسے چل بھی...
  4. ع

    محفل کے شعرا ء کے خوبصورت کلام کی پیروڈیز

    مجھے بھی مراسلہ لکھنے کے بعد خیال آیا تھا کہ کہیں شاعر ہی نہ ہوں اور مجھ پر ہنستے ہوں کہ یہ کیا کہہ رہا ہے ۔
  5. ع

    محفل کے شعرا ء کے خوبصورت کلام کی پیروڈیز

    واہ تابش بھائی ۔ آپ تو اچھے خاصے شاعر بن سکتے ہیں ماشاء اللہ ۔
  6. ع

    برائے اصلاح: شبِ تنہائی کے غمگین کچھ لمحات باقی ہیں

    جی ہاں باقی کے اشعار میرے خیال میں ٹھیک ہیں ۔
  7. ع

    برائے اصلاح: شبِ تنہائی کے غمگین کچھ لمحات باقی ہیں

    ÷÷یہ میرا جام اور زاہد تری رکعات باقی ہیں اسی سے ملتا جلتا مصرع میرے ذہن میں بھی آیا تھا ۔ ÷÷ مرا یہ جام اور زاہد تری رکعات باقی ہیں لیکن مجھے 'یہ' بھرتی کا محسوس ہوا اس لیے آپ کو مشورہ دینا مناسب نہیں سمجھا ۔ ÷÷ افق پر روشنی کیسی، ابھی تو رات گہری ہے میرے خیال میں پہلے والے سے زیادہ واضح ہے ۔
  8. ع

    برائے اصلاح: شبِ تنہائی کے غمگین کچھ لمحات باقی ہیں

    پہلا مصرع میری سمجھ میں نہیں آ سکا ۔ اور دوسرے مصرع میں بھی الفاظ کی نشست ذرا بدل کر دیکھیے ۔ 'تری زاہد' اچھا نہیں لگ رہا ۔ اس مصرع کے شروع میں شاید 'کہ' لکھنا رہ گیا ہے آپ سے ۔
  9. ع

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    سنا ہے بہت سردی ہوتی ہے وہاں ۔ لیکن آپ یہاں اس لڑی میں 'ژ' اور 'ڑ' کو نظر انداز کر سکتے ہیں ۔
  10. ع

    تازہ غزل برائے اصلاح و تنقید

    جزاک اللہ خیر بابا ۔
  11. ع

    تازہ غزل برائے اصلاح و تنقید

    یہ مصرع مجھے یوں زیادہ رواں محسوس ہو رہا ہے ۔ ÷رشک ہے جس پر مری تہذیب کو
  12. ع

    غزل برائے اصلاح : ہمیں تیری محبت کی ادائیں مار دیتی ہیں

    جی عظیم بھائی بہتر ہے، یہ دیکھیے کیسا رہے گا ہمیں تیری محبت کی سزائیں مار دیتی ہیں تیرے معصوم چہرے کی ادائیں مار دیتی ہیں صرف 'محبت کی سزائیں' سے بات نہیں بنتی ۔ جرمِ محبت وغیرہ کی ترکیب لائی جائے تب کچھ معنی پیدا ہوتے ہیں ۔ سزا تو کسی جرم کی ملتی ہے نا اور محبت کو جرم ثابت کرنا پڑتا ہے براہِ...
  13. ع

    غزل برائے اصلاح : ہمیں تیری محبت کی ادائیں مار دیتی ہیں

    پہلی بات تو یہ ہے کہ جناب محترم الف عین صاحب آپ خود ہوم ورک چیک کیا کریں، یہ مانیٹر(عظیم) صاحب، بہت سختی کرتے ہیں۔ :cry2::cry2::cry2: (مذاق) مذاق اپنی جگہ پر عظیم صاحب، آپ کی محنت اور شفقت کا ممنون ہوں۔ امید ہے آپ اسی طرح اپنے مفید مشوروں سے نوازتے رہیں گے۔ اللہ تعالی آپ کو خوش رکھے۔ جناب...
  14. ع

    غزل برائے اصلاح : ہمیں تیری محبت کی ادائیں مار دیتی ہیں

    مجھے عروض نہیں آتی محمد ریحان قریشی بھائی ۔ کچھ بحروں کے افاعیل یاد ہیں اور یہ معلوم ہے کہ کسی بحر کے آخری رکن کو گھٹایا یا بڑھایا جا سکتا ہے ۔ اور 'رکن' کی تعریف بھی مبہم ہے میرے ذہن میں ۔
  15. ع

    غزل برائے اصلاح : ہمیں تیری محبت کی ادائیں مار دیتی ہیں

    جناب چہرے کے مختلف اعضا یعنی آنکھ، ابرو وغیرہ سے جو اشارے ہیں ان کو خطا سے تعبیر کیا تھا، شاید بات واضح نہیں کرپایا۔ اگر مناسب نہیں تو دوسرا مصرع یوں بدل سکتے ہیں؟ نگاہوں میں بھری ہیں جو خطائیں مار دیتی ہیں ÷یہاں بھی تقریباً وہی صورتحال ہے ۔ خطائیں کس طرح نگاہوں میں بھری ہو سکتی ہیں ؟ اور نگاہ...
  16. ع

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    میں نے ایک چیز نوٹ کی ہے کہ الٹی اور سیدھی گنگا میں کسی بھی چیز کا ذکر کر لیا جائے وہ لمبا ہی کھنچ جاتا ہے ۔
  17. ع

    غزل برائے اصلاح : ہمیں تیری محبت کی ادائیں مار دیتی ہیں

    ہمیں تیری محبت کی ادائیں مار دیتی ہیں ترے معصوم چہرے کی خطائیں مار دیتی ہیں 'چہرے کی خطائیں' سے آپ کی کیا مراد ہے یہ میں سمجھ نہیں پایا ۔ زمانے کے ستم ہم نے جوانمردی سے جھیلے ہیں مگر تیری رقیبوں سے وفائیں مار دیتی ہیں دوسرا مصرع مجھے یوں رواں محسوس ہو رہا ہے ۔ ÷رقیبوں سے مگر تیری وفائیں مار...
  18. ع

    برائے اصلاح:ٹوٹنا فلک سر پر، آگ زیرِ پا ہونا

    مجھے بھی خوشی ہے بابا کہ میں آپ کی توقعات پر پورا اترا ہوں ( اب تک ) الحمد للہ ۔ اور جھجک واقعی رہتی ہے بابا کہ آپ کی اس بات کا جواب میں آج دے رہا ہوں ۔
  19. ع

    برائے اصلاح:ٹوٹنا فلک سر پر، آگ زیرِ پا ہونا

    معذرت کہ مجھے ہرگز علم نہیں تھا ان سب باتوں کا ۔ البتہ عاطف ملک بھائی کا جواب آنے کے بعد میں بھی کچھ ایسا ہی لکھنے والا تھا ۔ اور اس کے ساتھ یہ بھی اضافہ کرنا تھا کہ میں خود ایک طالب علم ہوں میری رائے کو اتنی اہمیت مت دیجیے ۔ لیکن یہ سوچ کر رک گیا کہ بابا ہی کچھ فرما دیں گے ۔ نعوذ باللہ میرا...
Top