آج سے پندرہ بیس سال پہلے اخبار میں ایک خبر آئی تھی۔ دو مغربی خواتین کسی یورپی ملک سے اسلام آباد ائیرپورٹ پر اتریں تو کسٹمز حکام نے ان کے سامان کی تلاشی لی۔ ان دونوں کے ہینڈ بیگز سے ایک ایسا کارڈ برآمد ہوا جس سے یہ ظاہر ہوتا تھا کہ دونوں ایچ آئی وی ایڈز میں مبتلا ہیں۔
اس وقت پاکستان میں ایڈز کے...