اب تو کم از کم کراچی میں نہاری کی محفل برپا کرنا واجب ہو گیا ۔
اللہ کرے جلد یہاں کی فلائٹیں کھلیں اور سفر سہل ہو ۔
دعا کرو پیارے دوستو بھائیو بہنو بٹیاؤ ۔
زیک بھائی نے مشاعرے کے اختتام پر خالی بگونوں کا ذکر کیا تھا ۔ خلیل بھائی نے اور میں نے سارے بگونوں دیگوں دیگچیوں اور نہ جانے کن کن برتنوں کو نہاری سے بھر دیا !!!
ایران میں رہوں کہ رہوں میں عراق میں
رکھتا ہے ذائقہ یہ مجھے طمطراق میں
دیکھا مرا نوالہ نہاری کا ہاتھ میں
شرما کے چھپ گیا تھا قمر بھی محاق (conjunction moon) میں
آمین بھئی فرحت کیانی اللہ کرے ہمارا ملک بھی مثبت رخ کرے زندگی کا ۔
سعودی معاشرہ اس وقت تغیر پذیر ضرور ہے لیکن ابھی یہاں کے اور باہر کے لوگوں میں تفریق کم نہیں ۔ حکومتوں کی اپنے نظر شہریوں پر رہتی ہے ۔
اللہ رحم کرے ۔