اللہ تعالی بھانجی پر اور آپ پر اپنی خصوصی رحمتوں کا نزول فرمائیں!!! اسے ہماری طرف سے پیار دیجیے گا اور جب جب محفل پر آتی ہوتی ہیں کسی نا کسی لڑی میں حصہ ڈالا کریں. میں اکثر دیکھتی ہوں کہ آپ آتی ہیں اور چلی جاتی ہیں.
انشا جی نے تو کہا تھا لیکن ہم اپنے شکیب بھائی کو نہیں کہنے دیں گے :) آپ کے شعروں سے تو ہمیں امید اور تحریک ملتی ہے اور ہم اللہ کا شکر بجا لاتے ہیں کہ ابھی کچھ لوگ باقی ہیں!
پھر ہم ان شتونگڑوں کا نام ایموجی سے ہٹا کر کچھ اور رکھ دیں یا ان سے patent پر ڈسکاؤنٹ لینے کے لیے فارم بھریں؟ (یہاں میں نے کوئی ایموجی لگانی تھی لیکن آپ کا جواب آنے تک نہیں لگاؤں گی، پھر تدوین کر دوں گی کیونکہ معاملہ بہت سنجیدہ ہے بھئی)
ویسے ہمارے لیے تو اردو محفل فیس بک سے بھی بڑھ کر ہے. ایک سال ہوگیا ہے مجھے فیس بک چھوڑے ہوئے (جب سے ایم فل شروع کیا ہے) اور فیس بک کے علاوہ کہیں ایکٹو تھی نہیں کبھی لیکن محفل نہیں چھوٹ سکتی جب کہ گھر پہ اماں تو اماں، ہاسٹل میں روم میٹ بھی تنگ سی آگئی ہے کہ جب دیکھو فون یا لیپ ٹاپ استعمال ہو رہا...
سرسوں میں کھڑی بھینس اور کڑی میں جلے ہوئے پکوڑے نے بھی ہم آواز ہو کر مبارکباد بھیجی ہے!
جن کا کہنا ہے کہ 'اِلّو کلر دُورا سے فوکسوا مارتا ہے مگر بیچ والے کالے شا کلر سے زیادہ نہیں! '