ویسے بھینسوں کو بھی صحیح راستے پر لانے کا ذمہ دار ایک انسان ہی ہو گا۔ اگر وہ نیچے سے سڑک پار کرتا تو بھینسوں نے بھی نیچے سے آ جانا تھا۔
باقی او ایچ پیز تو شہر کی خوبصورتی کے لیے ہوتے ہیں۔ یا سڑکوں کی تصویر لینے کے لیے۔
اس مراسلۂ جانفزاء میں راقمِ مراسلۂ ہٰذا تمام تر کوشش کے باوجود املا کی محض ایک غلطی جان پایا ہے کہ جہاں محترمی نقیبی صاحب مدظلہٗ نے جاننے کو کمالِ فن سے دو ٹکڑے کر دیا ہے۔ البتہ بصد کوشش مقتبس بالا مراسلہ کی گرائمر سمجھنے سے خاکسار قاصر ہے۔
پوری سے نہاری کھانا کچھ مشکل نہیں ہو گا؟
ہم لوگ تو نہاری کے ساتھ خاص طور پر افغانی نان منگواتے ہیں، کہ جتنا شوربہ جذب کرنے والا نان ہو گا، اتنا مزا آئے گا۔ :)