نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    ما را بس - گروہِ ماہ بانو (مع ترجمہ)

    لاجواب۔ در شبِ ہجر امید ِ سحری ما را بس لازوال۔
  2. محمد وارث

    چند تصاویر گلابوں کی

    اب اس کہانی میں "گُل رُخ" کہاں سے ڈالوں زیک۔ سو اسی لیے ساتھ شعر لکھ دیئے تھے کہ کچھ تو کمی پوری ہو :) اور آپ شوق سے شاعری کے سیکشن میں تصاویر پوسٹ کیجیے، اسی کام کے لیے محفل پر ہم نے زمرہ بھی بنا رکھا ہے۔ ویسے یہ تصاویر دیکھ کر مجھے دو ہی چیزیں فی الفور یاد آئی تھیں، ایک کہانی اور دوسری یہ...
  3. محمد وارث

    آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی۔۔2

    "مائنڈ یور لینگویج"۔ ہر چند سال کے بعد میں اس کو پھر سے دیکھتا ہوں اور نیا لطف اٹھاتا ہوں، پاکستانی کی اداکاری اور انگلش دونوں ہی کمال کی ہیں، "یس پلیز" :)
  4. محمد وارث

    دیکھو یہ میرے خواب تھے دیکھو یہ میرے زخم ہیں (نیرنگ خیال)

    بس ہمارے حکم رانوں کی ترجیحات ہیں اپنی، وہ اتنے پڑھے لکھے ہیں کہ "ضرورت" کو "سہولت" سمجھتے ہیں اور سہولت کو "کار و بار"، سو روٹی تو بہر طور کما کھائے ہے مچھندر :)
  5. محمد وارث

    چند تصاویر گلابوں کی

    گلاب کس کو پسند نہیں ہوگا بھئی، ایک زمانہ تھا کہ میرے چھوٹے بھائی، میری پسند کو جانتے ہوئے، روز صبح میری پڑھنے والی میز پر تازہ گلاب رکھ جاتے تھے :) اب کچھ یہ حال ہے کہ خیالِ یار، ترے سلسلے نشوں کی رُتیں جمالِ یار، تری جھلکیاں گلاب کے پھول اور کچھ عرصے بعد شاید یہ کٹی ہے عمر بہاروں کے سوگ...
  6. محمد وارث

    ما را بس - گروہِ ماہ بانو (مع ترجمہ)

    خوب لگ رہا ہے خان صاحب، آج شام گھر میں سنوں گا :)
  7. محمد وارث

    انسانی خون (معلوماتِ عامہ)

    جی درست فرمایا آپ نے، لیکن اگر عام حالات میں یہ زیادہ ہوں تو پھر درست تشخیص لازمی ہے، بلکہ ہر صورت میں لازمی ہے :)
  8. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    خمار از اُوست در سر ہا، نشاط از اُوست در دل ہا ہمو مینا، ہمو ساغر، ہمو ساقی، ہمو صہبا میرزا فضل اللہ خاوری شیرازی سروں میں خمار اُسی سے ہے، دلوں میں نشاط بھی اُسی سے ہے کہ وہی مینا ہے، وہی ساغر ہے، وہی ساقی ہے، وہی صہبا ہے۔
  9. محمد وارث

    انسانی خون (معلوماتِ عامہ)

    اگر خون میں سرخ ذرات نارمل حد سے زیادہ ہوں، اور مستقل طور پر زیادہ ہی رہیں، تو یہ اس بات کی نشانی ہے کہ مریض کے جسم میں آکسیجن پوری نہیں ہو رہی اور جسم آکسیجن کی اس کمی کو پورا کرنے کے لیے سرخ ذرات کی پیداوار کو بڑھا رہا ہے کیونکہ سرخ ذرات کا بنیادی کام ہی آکسیجن کی ترسیل ہے۔ دوسرے لفظوں میں یوں...
  10. محمد وارث

    معلوماتِ عامہ کے سوالات

    اہم جواب: دریاؤں کے درمیان کی زمین (فرات او ر دجلہ کا درمیانی علاقہ)، زرخیز ہلال (فرٹائیل کریسنٹ) کا حصہ، میسو پوٹیمیا کی سمیرین تہذیب، جو پانچ ہزار سال قبل مسیح سے بھی زیادہ پرانی ہے۔
  11. محمد وارث

    میری آواز (بقول برادرم فاتح )آپکی سماعتوں کی نذر

    استھائی، گانے کا مکھڑا :) گانا عموما دو حصوں پر مشتمل ہوتا ہے، استھائی اور انترہ۔ استھائی گانے کا آغاز والا حصہ ہوتا ہے، یہ گا کر اورتھوڑا میوزک بجا کر جب دوسرا حصہ شروع کرتے ہیں تو وہ انترہ ہوتا ہے۔ استھائی کے سر علیحدہ اور انترے کے علیحدہ ہوتے ہیں اور عموما انترہ اونچے سروں میں ترتیب دیا جاتا...
  12. محمد وارث

    میری آواز (بقول برادرم فاتح )آپکی سماعتوں کی نذر

    بہت اچھی آواز ہے آپ کی امین صدیق صاحب اور گیت آپ نے خوب گایا ہے، استھائی تو بہت ہی پسند آئی۔ ایک بات بتائیے، کیا آپ نے باقاعدہ موسیقی کی تعلیم حاصل کی ہے؟ اگر نہیں، تو سُر کیسے پہچانتے ہیں۔
  13. محمد وارث

    معلوماتِ عامہ کے سوالات

    پیامِ مشرق، جرمن شاعر گوئٹے کی کتاب، ویسٹ۔ایسڑن دیوان کے جواب میں ہے۔گوئٹے فارسی شاعری اور حافظ شیرازی سے بہت زیادہ متاثر تھا۔
  14. محمد وارث

    معلوماتِ عامہ کے سوالات

    دانتے آپ نے درست کہا لیکن کتاب کا نام "ڈیوائن کامیڈی" ہے جو دنیائے ادب کی بہترین کتابوں میں شمار ہوتی ہے۔ مشہور رومن شاعر ورجل ہم سفر ہے اور راہنمائی کرتا ہے۔ دانتے کی یہ کتاب چودہویں صدی عیسوی کے شروع میں شائع ہوئی تھی۔ اقبال کے ناقدین کے مطابق اقبال کا جاوید نامہ اسی کتاب سے متاثر ہو کر...
  15. محمد وارث

    معلوماتِ عامہ کے سوالات

    اگلا سوال۔ جاوید نامہ، علامہ اقبال کی کتاب ہے جس میں انہوں نے اپنا افلاک کا (خیالی) سفر منظوم کیاہے اور اس سفر میں ان کے راہنما مولانا رُومی تھے۔ سوال یہ ہے کہ ایک مغربی شاعر نےبھی ایسا ہی ایک سفر نامہ لکھ رکھا ہے، شاعر کا نام، کتاب کا نام اور شاعر کے راہنما کا نام بتائیے۔
  16. محمد وارث

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    چوہدری صاحب نمبر کا تو آپ نے حساب لگا لیا لیکن یہ کیسے حساب لگایا کہ یہ تصویر کس زمانے کی ہے؟ :)
  17. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    چرا مرہم نہی بر روئے داغے کہ در روزم گُل و در شب چراغ است میر نظام الدین نظام شیرازی تُو کیوں میرے زخم کے داغ پر مرہم رکھتا ہے؟ کہ دن کے وقت میرے لیے یہ پھول ہے اور رات میں چراغ ہے۔
  18. محمد وارث

    معلوماتِ عامہ کے سوالات

    بقول وکی پیڈیا، دنیا میں سب زیادہ کھجور کی پیداوار مصر میں ہے۔ اسکے بعد ایران اور اسکے بعد سعودی عرب۔
Top