لالہ اس کی تفسیر کے بارے میں جہاں تک میرا علم ہے یہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر پہلی وحی تھی ۔ ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کی وحی کی ابتدا سچے خوابوں سے ہوئی ۔ جو خواب آپ دیکھتے تھے وہ صبح کے ظہور کی طرح ظاہر ہو جاتا ، پھر آپ نے گوشہ نشینی اور خلوت اختیار کر...