کاش ایک سفر پر وہ فرزانہ سے نہیں ملا ہوتا۔ لیکن وہ کیوں اس خوش قسمتی پر افسوس کرے۔ اس دو ماہ میں اُس کی دنیا بدل گئ۔ اِس وقت کے مقابلہ میں زینب کے ساتھ ساری زندگی خاک تھی۔ فرزانہ سے ملنے کے بعد ایسا لگتا تھا کہ ایک اندھے کو آنکھیں مل گئی ہوں۔ وہ ساری زندگی بہرہ تھا مگراب وہ سن سکتا تھا اور نرالی...