واہ واہ :)
کیا کہنے، لاجواب۔
مشاعرہ لوٹ لیا سرکار، کیا پھڑکتی ہوئی غزل لائے ہیں، پھڑکا کر رکھ دیا۔
چار دفتر میں ہیں، اک گھر میں ہے اور اک دل میں ہے
چھ حسینوں میں گھرا امجد بڑی مشکل میں ہے
ذکر سن کر چھ حسینوں کا نہ گھبرا جانِ من
اک حسینہ کے لئے اب بھی جگہ اس دل میں ہے
نقصِ عشق است کہ از خار بنالد بُلبُل
نسبتِ ہر چہ بہ گلزار رسد، گُل باشد
میر صیدی تہرانی
یہ (اُس کے) عشق کا نقص ہے کہ بُلبُل کانٹوں کی وجہ سے نالہ و زاری کرتا ہے کیونکہ (کانٹوں سمیت) جس چیز کی بھی نسبت گلزار سے ہوئی، وہ چیز پھول (جیسی) بن جاتی ہے۔
آپ نے بالکل درست پڑھا ہے۔ خاص طور پر تاریخ طبری جو قدیم تارین اسلامی تاریخ کی کتاب سمجھی جاتی ہے، اُس میں امام طبری نے ہر طرح کی روایت کو اپنی کتاب میں شامل کیا ہے قطع نظر اس کے کہ وہ صحیح تھی یا نہیں بلکہ صرف سند لکھ کر روایت لکھ دی ہے اور یہی وجہ ہے کہ طبری میں متضاد روایات کثیر تعداد میں شامل...
پاکستانی کھیلوں کی ٹیموں نے تو ناک ہی کٹوا دی ہے۔ مجھے اپنے بچوں کو یہ بتاتے ہوئے شرم آ رہی تھی کہ 1984ء کے لاس اینجلیس اولمپکس میں جب پاکستان ہاکی ٹیم نے گولڈ میڈل جیتا تھا تو میں 12 سال کی عمر میں آدھی آدھی رات کو اُٹھ کر میچ دیکھا کرتا تھا :)
اپنی شادی میں میں خود لیڈ کر رہا تھا سو دیر کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ہاں شادی سے پہلے میں نے سوچا تھا کہ نہ جاوں، فون پر نکاح ہو اور سالا صاحب اپنی ہمشیرہ کو چھوڑ جائیں مگر بات بنی نہیں، جب کنفرم ہوگیا کہ اب جانا ہی جانا ہے تو پھر میں نے "قربان" ہونےمیں دیر نہیں لگائی :)
مجھے شادیوں میں جانےکا شوق نہیں ہے سر اور نہ وہاں کھانا کھانے کا۔ آپ یقین فرمائیے، پچھلے سولہ سالوں میں میں چھ شادیوں میں گیا ہوں، ایک اپنی، ایک اپنے بچپن کے اور واحد دوست کی اور چار چھوٹے بھائیوں کی، ساتویں میں جانے کا شوق ہے بہت عرصے سے بیوی نہیں مانتی :)