2008 میں ن لیگ جاوید ہاشمی کو پنڈی لائی تھی اور شیخ رشید کو ہرایا تھا۔
2013 میں پی ٹی آئی نے جاوید ہاشمی کو اسلام آباد سے جتوایا، اور اس کے سیٹ چھوڑنے کے بعد اسد عمر کو جتوایا۔ دونوں مقامی نہیں تھے۔
یہاں صرف ڈیوٹی پر موجود سرکاری ملازمین قبل از وقت پوسٹل بیلٹ کاسٹ کر دیتے ہیں۔ مگر الیکشن ڈے، گنتی تک وہ سیل رہتے ہیں۔
ان کے علاوہ تمام ووٹرز نے مقررہ وقت میں ہی کاسٹ کرنے ہوتے ہیں۔
اس بار سوشل میڈیا پر کئی حلقوں سے الیکشن لڑنے کے خلاف اس قسم کی کمپین ضرور چل رہی ہے، کہ یا تو ایک سے زیادہ حلقوں سے لڑنے کی اجازت نہ ہو، یا پھر بعد میں نشست چھوڑنے کی صورت میں ضمنی انتخاب کا خرچہ اسی امیدوار سے لیا جائے۔
جب سارا اسلام آباد خالی ہو جاتا تھا، تب بھی اسلام آباد میں ہی عید کرتے تھے، اب تو اسلام آباد بھی خالی نہیں ہوتا۔
عموماً عید کے دوسرے دن اٹک جاتے ہیں، بہن کی طرف۔ لیکن میرے بیڈ ریسٹ کی وجہ سے اس بار وہاں جانا بھی مشکل ہے۔