یہاں آکر کچھ باتیں عجیب دیکھیں، ان میں رہائش اور بود و باش کا معمولی فرق تو تھا ہی، بول چال میں بھی کچھ الفاظ نامانوس لگتے تھے جیسے اندر دھنوش۔ ایک رات شائستہ گھر میں داخل ہوئی تو چچی نے پوچھا:
’’ کہاں گئی تھیں۔‘‘
’’ناٹک دیکھنے۔‘‘
ہم نے ابھی تک ناٹک کے بارے میں صرف کتابوں میں پڑھا تھا کہ...