پانچویں جماعت میں تھی، چائے بنانی نہیں آتی تھی اور امی گھر پہ نہیں تھیں. خدا جانے کیوں چائے کے سامان اور دردِ سر کے امتزاج نے چائے بنانے پہ مجبور کر دیا اور میں اسے پکاتی رہی پکاتی رہی کہ کہیں کچی نہ رہ جائے، چینی ڈالتی رہی ڈالتی رہی کہ کہیں پھیکی نہ رہ جائے! اس سارے پراسس کے بعد جو چیز نمودار...