میں نے بھی باہر باہر سے بہت عرصہ دیکھی ہے یہ لائبریری۔۔۔ بلکہ ابھی تک گزرتے آتے جاتے دیکھتا رہتا ہوں۔ بڑے سیانے کہتے ہیں کہ لائبریری کے باہر سے گزرنے پر بھی علم میں اضافہ ہوتا ہے۔ لیکن مجھے تو کبھی فائدہ نہیں ہوا۔ :)
ان کے باوجود عمران صاحب نے مجھے کچھ تصاویر ایسی دکھائیں۔ جن سے ان کا مونوگرام ختم کر کے اپنا لگانے کی بھرپور کوشش کی گئی تھی۔ اور جب اس سے یہ کام نہ ہوا تو اس نے ان کے لوگوں پر اپنا لوگو لگا دیا۔۔۔ :)
اور اب چلتے ہیں شمالی علاقہ جات کی طرف۔۔۔ چند تصاویر۔۔۔
ہنرہ چوٹی اور لیڈی فنگر پر سورج طلوع ہونے کا منظر
ہنزہ، گلگت، بلتستان
شیو سر جھیل، دیوسائی سلسلہ
شیوسر جھیل۔۔۔ پس منظر میں نانگا پربت کی بلند و بالا چوٹیاں