ہم سے کس نے فیس مانگی ؟ بتیس دانت ، چھتیس خوبیاں اور اس فیس ( چہرے) پر ہم فیس بھی ادا کریں ؟
ارے صاحب آپ کو لوڈشیڈنگ میں چراغ لے کر ڈھونڈنے پر ہم سا نہیں ملے گا:) جانے کتنے لوگ ہمارے ایک ہاں پر
کان لگائے بیٹھے ہیں - ہم تو اس شادی دفتر کو جانچنے آنکنے آجاتے ہیں وگرنہ ہمارے لیے رشتوں کی کمی نہیں...