اتفاقات
تین ستمبر کو میں ٹرک لے کر لاہور سے بٹالے پہنچا تھا، جو پٹھانکوٹ روڈ پر امرتسر سے 24 میل دور- ضلع گورداسپور میں واقع ہے- اور جو خلافِ اصول خلافِ توقع بھارت میں شامل کر دیا گیا تھا- تاکہ اپنے والدین بھائی بہنوں اور بیٹے کو پاکستان لے آؤں- بٹالے کے ہندوؤن نے اعلان کر دیا تھا کہ وہ تیس...