اردو وکی پیڈیا کے لیے پوسٹنگ

محب علوی نے 'اردو نامہ' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اگست 10, 2006

  1. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    12,402
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    کافی مدت سے اس پر بات چیت چل رہی ہے اور اب میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں ہفتہ وار پوسٹنگ کے لیے لائحہ عمل طے کر لینا چاہیے کہ کس طرح اور کیسے ہم چند پوسٹس منتخب کرکے پھر اسے وکی پیڈیا انسائیکلوپیڈیا پر پوسٹ‌ کریں۔ محفل پر بہت سی پوسٹس ایسی ہیں جو من و عن اور چند میں کچھ تبدیلیاں کرکے انہیں اس قابل بنایا جا سکتا ہے کہ وکی پیڈیا پر پوسٹ‌کی جا سکیں۔ اس کے علاوہ انٹر نیٹ سے اور مواد بھی جمع کرکے یہاں لایا جاسکتا ہے اور پھر پوسٹ‌کیا جاسکتا ہے۔ اس بارے میں سب کی آرا کی ضرورت ہے۔
     
  2. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,875
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    بہت عمدہ خیال ہے۔ کمپیوٹر سوال جواب کو بڑھاتے ہیں، ادھر سے بھی کچھ نہ کچھ نکل آئے گا
     
  3. ماوراء

    ماوراء محفلین

    مراسلے:
    16,399
    میں کچھ پوسٹ تو کرنے لگی تھی۔ پر مجھے مذہب کا کوئی زمرہ ہی نظر نہیں آیا۔ :? :roll:
     
  4. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,875
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    فرنٹ پر ہی کردیں۔ وہاں کے منتظمین کس دن کام آئیں گے :lol:
     
  5. ماوراء

    ماوراء محفلین

    مراسلے:
    16,399
    lol۔ ہاں مجھے تو جہاں بھی پوسٹنگ کرنے کی جگہ نظر آئے گی وہیں کر دوں گی۔ اتنی کھچڑی بنی ہوئی ہے وہاں کچھ سمجھ ہی نہیں آتی :?
     
  6. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,875
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    بالکل درست کہا۔ ابھی وقت لگے گا شکل نکالتے ہوئے اس ویب سائٹ کو۔ مگر کام جاری رکھیں
     
  7. وہاب اعجاز خان

    وہاب اعجاز خان محفلین

    مراسلے:
    1,587
    جواب

    ماوراء صاحبہ مذہب کا زمرہ اگر نہیں تو وہاں بنا دیں اس کا طریقہ اتنا مشکل تو نہیں۔ وکی کی یہی تو عیاشی ہے کہ زمرے کے لیے کسی سے کہنا نہیں پڑتا اور یوزر اپنی مرضی سے ہر قسم کا زمرہ بنا سکتا ہے۔ دراصل وکی پر پہلی دفعہ کام مشکل رہتا ہے لیکن ایک بار وہاں بندہ عادی ہو جائے تو وکی کا ہو کر رہ جاتا ہے۔ میری فورم سے غیر حاضری کی شاید یہی وجہ ہے۔

    ویسے مذہب کا زمرہ موجود ہے (مذاہب و عقائد) کے نام سے جس میں مزید زیلی زمرے شامل ہیں۔ آپ دیکھ لیں معلوم پڑ جائے گا۔
     
  8. ماوراء

    ماوراء محفلین

    مراسلے:
    16,399
    وہاب صاحب، جب ڈھونڈنے کے بعد نہیں ملا تو پھر اس کا زمرہ بنانے کا ہی سوچا تھا۔ لیکن ابھی میں مضمون لکھ رہی ہوں۔


    ویسے اگر آپ مذہب و عقائد کا لنک دے دیتے تو میرے وقت کی بچت ہو جاتی۔ کیونکہ میں نے پہلے ڈھونڈنے میں بہت ٹائم لگایا ہے :?
     
  9. وہاب اعجاز خان

    وہاب اعجاز خان محفلین

    مراسلے:
    1,587
  10. ماوراء

    ماوراء محفلین

    مراسلے:
    16,399
  11. جیسبادی

    جیسبادی محفلین

    مراسلے:
    1,096
    وکیپیڈیا پر آپ مضمون کسی زمرے میں نہیں بناتے۔ بس صفحہ اول (سکرول کر کے نیچے جائیں) اور نئے مضمون کے ٹیکسٹ باکس میں عنوان دے کر مضموں لکھ دو۔ مضمون کے آخر میں زمرے کا سانچہ استعمال کیا جاتا ہے۔ یعنی مضمون کے آخر میں نیچے دی سطر ڈال دو۔


    {{مذاہب و عقائد}}
     

اس صفحے کی تشہیر