سوشل میڈیا پر ہم جب بات کرتے ہیں، تو مختلف ماحول اور معاشرت سے تعلق رکھنے والے افراد موجود ہوتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ ایک بات میرے لیے معیوب نہ ہو، مگر دوسرے کو ناگوار گزرے۔ اس لیے جب معلوم ہو کہ کسی کو کوئی بات ناگوار گزری ہے تو اس حوالے سے احتیاط لازم ہو جاتی ہے۔