سرِصحرا مسافر کو ستارہ یاد رہتا ہے
میں چلتا ہوں مجھے چہرہ تمہارا یاد رہتا ہے
تمہارا ظرف ہے تم کو محبت بھول جا تی ہے
ہمیں تو جس نے ہنس کر بھی پکارا یاد رہتا ہے
محبت اور نفرت اور تلخی اور شیرینی
کسی نے کس طرح کا پھول مارا یاد رہتا ہے
محبت میں جو ڈوبا ہوا سے ساحل سے کیا لینا
کسے اس بحر میں...
بس بھائی، میں نے بھی پہلے سوچا تھا کہ 10 کر دوں، مگر پھر طوالت کے ڈر سے 5 ہی رہنے دیے۔ اور بے شک میری اپنی لسٹ میں بھی کئی نام ایسے تھے، جنہیں میں بہت پسند کرتا ہوں، مگر اپنی بنائی ہوئی قید آڑے آئی۔
اب دیکھیں وارث بھائی، پہلا تیسرا اور پانچواں شعر، کیا صحیح ہے؟
میں اب زخم اپنے دکھانے لگا ہوں
ہے جو حال دل کا سنانے لگا ہوں
کبھی میری تربت پہ آجانا تم بھی
ترے ہجر میں جاں سے جانے لگا ہوں
مرے یارو! گاؤ خوشی کے ترانے
میں سورج کو سورج بنانے لگا ہوں
جی وارث بھائی، مل گیا تھریڈ، بہت بہت شکریہ۔
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%AA%D9%82%D8%A7%D8%B1%D8%A8-%D9%85%D8%AB%D9%85%D9%86-%D8%B3%D8%A7%D9%84%D9%85-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%DA%A9%D9%88%D8%B4%D8%B4.52006/
بحر:
متقارب مثمن سالم
اشعار:
میں اپنے زخم اب دکھانے لگا ہوں
ہے جو حال دل کا سنانے لگا ہوں
محبت پہ نفرت کی بنیاد رکھ کر
میں خط اس کے سچ میں جلانے لگا ہوں
کبھی میری تربت پہ آ جانا تم بھی
ہجر میں ترے جاں سے جانے لگا ہوں
مرے ہم نشینو! بجھا دو دئیے سب
میں سورج کو سورج بنانے لگا ہوں
عجب زخم دئیے محبت...