آج ہم جس محفلین کی بابت قلم اٹھانے جارہے ہیں یا یوں کہیں کہ کی بورڈ کے بٹن دبا رہے ہیں تو سمجھیں اپنی شامت اعمال کو بیٹھے بٹھائے خود بخود دعوت دے رہے ہیں۔ ڈر ہے کہیں ان کی حد سے زیادہ سنجیدہ مزاجی ہمارے جیسے من چلے، آزاد منش اور بے راہ رو کو سیدھی راہ لگانے کے لیے راہِ ہدایت کا چابک استعمال نہ...