عجوزِ بختم اگر زلفکان بيارايد
سفيد گردد زلفينِ شاهدانِ تتار
(عُرفی شیرازی)
[میری بدبختی کا یہ عالَم ہے] اگر میرے بخت کی پِیرزن [اپنی] زلفوں کی آرائش کرے تو تاتاری خُوب رُویوں کی زلفیں سفید ہو جائیں۔
× شاعر نے مصرعِ اول میں اپنے بخت کو پِیرزَن سے تشبیہ دی ہے۔
× پِیرْزَن = زنِ پِیر، بڑھیا، بوڑھی عورت