ویسے راکھ تو انگارے کے سلگنے پھر دہکنے اور اس کے بعد ختم ہو کر مٹی بن جانے کا مرحلہ ہوتا ہے ۔ یعنی راکھ خود نہیں سلگتی انگارے سلگتے ہیں ۔ یہ میرا اپنا فلسفہ ہے ۔ اس کے غلط ہونے پر محض مجھے مورد الزام ٹھہرایا جائے۔
بہت مشکل ہے ۔ ویسے تو کراچی کی پرواز تین گھنٹے سے کم ہوتی ہے ۔ لیکن یہاں الٹا حساب ہے ۔ پہلے یہاں سے مغرب میں جدہ جانا ہے پھر انتظار اور پھر جدہ سے مشرق میں کراچی آنا ہے ۔ اس طرح شاید سات آٹھ گھنٹے لگ جائیں ۔