نتائج تلاش

  1. حسان خان

    اس فارسی شاعری کا اردو ترجمہ چاہیے

    شب تا سحر می‌‌نغْنوم، واندرزِ کس می‌نشْنوم وین ره نه قاصد می‌روم، کز کف عِنانم می‌رود (سعدی شیرازی) میں شب سے سَحَر تک نہیں سوتا اور کسی کی نصیحت نہیں سنتا؛ اور یہ راہ مَیں قصداً نہیں چل رہا، بلکہ میرے کف سے لگام جا رہی ہے۔ (یعنی میں اپنے دست سے اختیار گنوا چکا ہوں اور بے اختیار راہ طے کر رہا ہوں۔)
  2. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    سخن چه عرضه کنم با جماعتى که ز جهل ز بانگِ خر نشناسند نُطقِ عيسى را (ظهیر فاریابی) میں اُس گروہِ مردُم کے سامنے سُخن کیا پیش کروں جو جہالت کے سبب بانگِ خر اور نُطقِ عیسیٰ کے درمیان تمیز نہیں کر پاتا۔
  3. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    ایک ایرانی اخبار کے توسط سے معلوم ہوا ہے کہ ایرانی فارسی میں گاڑیوں کے 'گیئر' کے لیے فارسی اصطلاح 'دَنْدہ' رائج ہے۔
  4. حسان خان

    اس فارسی شاعری کا اردو ترجمہ چاہیے

    یہ صنعت تُرکی غزلوں میں بھی استعمال ہوئی ہے۔ مثلاً: شبِ هجران یانار جانیم، تؤکر قان چشمِ گریانیم اویادار خلقی افغانیم، قارا بختیم اویانمازمی؟ (محمد فضولی بغدادی) شبِ ہجراں میری جان جلتی ہے اور میری چشمِ گریاں خون بہاتی ہے؛ میری فغاں خلق کو بیدار کرتی ہے، کیا میرا سیاہ بخت بیدار نہیں ہو گا؟ قامو...
  5. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    باز آی و بر چشمم نشین، ای ‌دل‌سِتانِ نازنین کآشوب و فریاد از زمین بر آسمانم می‌رود (سعدی شیرازی) اے دلبرِ نازنیں! واپس آ جاؤ اور میری چشم پر بیٹھ جاؤ۔۔۔ کہ [تمہاری جدائی میں] میری بانگ و فریاد زمین سے آسمان تک بلند ہو رہی ہے۔
  6. حسان خان

    اس فارسی شاعری کا اردو ترجمہ چاہیے

    باز آی و بر چشمم نشین، ای ‌دل‌سِتانِ نازنین کآشوب و فریاد از زمین بر آسمانم می‌رود (سعدی شیرازی) اے دلبرِ نازنیں! واپس آ جاؤ اور میری چشم پر بیٹھ جاؤ۔۔۔ کہ [تمہاری جدائی میں] میری بانگ و فریاد زمین سے آسمان تک بلند ہو رہی ہے۔
  7. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    با آن همه بیدادِ او وین عهدِ بی‌بنیادِ او در سینه دارم یادِ او، یا بر زبانم می‌رود (سعدی شیرازی) اُس کے اُن تمام ظلم و ستم اور اُس کے اِس عہدِ بے بنیاد کے باوجود میرے سینہ میں اُس کی یاد رہتی ہے، یا پھر میری زبان پر [اُس کا نام] جاری رہتا ہے۔
  8. حسان خان

    اس فارسی شاعری کا اردو ترجمہ چاہیے

    با آن همه بیدادِ او وین عهدِ بی‌بنیادِ او در سینه دارم یادِ او، یا بر زبانم می‌رود (سعدی شیرازی) اُس کے اُن تمام ظلم و ستم اور اُس کے اِس عہدِ بے بنیاد کے باوجود میرے سینہ میں اُس کی یاد رہتی ہے، یا پھر میری زبان پر [اُس کا نام] جاری رہتا ہے۔
  9. حسان خان

    تعطیلاتِ سالِ نو کے دوران شیراز کی تاریخی مسجدِ وکیل

    عکاس: امین برنجکار تاریخ: ۴ فروردین ۱۳۹۶هش/۲۴ مارچ ۲۰۱۷ء ماخذ ختم شد!
  10. حسان خان

    تہران میں واقع تاریخی 'کاخِ گلستان'

    عکاس: داؤد قہردار تاریخ: ۲ فروردین ۱۳۹۶هش/۲۲ مارچ ۲۰۱۷ء ماخذ
  11. حسان خان

    تہران میں واقع تاریخی 'کاخِ گلستان'

    عکاس: عبداللہ حیدری تاریخ: ۳ فروردین ۱۳۹۶هش/۲۳ مارچ ۲۰۱۷ء ماخذ
  12. حسان خان

    تہران میں واقع تاریخی 'کاخِ گلستان'

    'کاخِ گلستان' زَندی اور قاجاری دور سے تعلق رکھنے والوں کاخوں میں سے ایک ہے جو شہرِ تہران کے مرکز میں واقع ہے۔ تقریباً ۴۴۰ سال قدیم یہ کاخ ایران کا ایک منفرد ترین تاریخی مجموعہ ہے۔ یونیسکو کاخِ گلستان کو عالمی میراث کی فہرست میں شامل کر چکا ہے۔ عکاس: عبداللہ حیدری تاریخ: ۱ فروردین ۱۳۹۶هش/۲۱ مارچ...
  13. حسان خان

    جمہوریۂ آذربائجان کے دارالحکومت باکو میں جشنِ نوروز

    عکّاس: خلیلی غلامی تاریخ: ۳ فروردین ۱۳۹۶هش/۲۳ مارچ ۲۰۱۷ء ماخذ ختم شد!
  14. حسان خان

    جمہوریۂ آذربائجان کے دارالحکومت باکو میں جشنِ نوروز

    عکّاس: میلاد رفعت تاریخ: ۴ فروردین ۱۳۹۶هش/۲۴ مارچ ۲۰۱۷ء ماخذ ختم شد!
  15. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    برگشت یارِ سرکشم، بگذاشت عیشِ ناخوشم چون مِجمَری پُرآتشم، کز سر دُخانم می‌رود (سعدی شیرازی) میرا یارِ سرکش لوٹ گیا، [اور] میرے لیے زندگیِ ناخوش چھوڑ گیا۔۔۔ میں ایک پُرآتش آتشداں کی مانند ہوں کہ میرے سر سے دُود بلند ہو رہا ہے (یعنی میں بے قرار ہوں)۔ × دُود = دھواں
  16. حسان خان

    اس فارسی شاعری کا اردو ترجمہ چاہیے

    برگشت یارِ سرکشم، بگذاشت عیشِ ناخوشم چون مِجمَری پُرآتشم، کز سر دُخانم می‌رود (سعدی شیرازی) میرا یارِ سرکش لوٹ گیا، [اور] میرے لیے زندگیِ ناخوش چھوڑ گیا۔۔۔ میں ایک پُرآتش آتشداں کی مانند ہوں کہ میرے سر سے دُود بلند ہو رہا ہے (یعنی میں بے قرار ہوں)۔ × دُود = دھواں
  17. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    او می‌رود دامن‌کَشان، من زهرِ تنهایی چشان دیگر مپُرس از من نشان، کز دل نشانم می‌رود (سعدی شیرازی) وہ [ناز کے ساتھ] دامن کھینچتے ہوئے جا رہا ہے، [اور] میں زہرِ تنہائی چکھ رہا ہوں۔۔۔ اِس کے بعد اب میرا نشان مت پوچھنا، کہ میرے دل کا نشان [مٹتا] جا رہا ہے۔
Top