1934 کا ورلڈکپ وہ آخری موقعہ تھا، جس میں فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیمیں پہلی دفعہ فائنل کھیل رہی تھیں۔ اس دفعہ بھی یہ فینامینا رونما ہونے کے امکانات پائے جاتے ہیں۔
اب جبکہ آپ کی واپسی ہو چکی ہے تو امید ہے کہ محفل پہ گرمی اوہ سوری سرگرمی میں خوب اضافہ ہو گا۔
نوٹ: گرمی و سرگرمی وغیرہ کو گرماگرمی پہ محمول نہ کیا جائے۔
اگر گزشتہ آٹھ نو ورلڈکپ میں فائنل تک پہنچنے والی ٹیموں کو بڑی ٹیمیں سمجھا جائے تو ان میں سے اب فقط برازیل اور فرانس ہی بچی ہیں۔ جرمنی، ارجنٹائن، سپین باہر ہو چکے ہیں۔ جبکہ اٹلی اور نیدرلینڈ ورلڈکپ تک رسائی ہی نہ پا سکے۔