نتائج تلاش

  1. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    به عزمِ آستان بوسیدنِ شه می‌صفاهانم پَیِ کُحلیدن از آن خاکِ درگه می‌صفاهانم (طرزی افشار) میں شاہ کا آستانہ بوسنے کے ارادے سے اصفہان جا رہا ہوں؛ میں اُس درگاہ کی خاک کو سرمۂ چشم بنانے کے لیے اصفہان جا رہا ہوں۔ × بوسنا = چومنا، بوسہ دینا × 'صفاهانیدن' اور 'کُحلیدن' شاعر کے اختراع کردہ مصادر ہیں۔
  2. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    شبِ عاشقْت لیلةالقَدْر است چون تو بیرون کنی رُخ از جِلبیب (رودکی سمرقندی) جب تم [اپنا] چہرہ حِجاب سے بیرون نکال لو تو تمہارے عاشق کی شب لیلۃ القدر ہو جاتی ہے۔ × اِس بیت کی یہ شکل بھی نظر آئی ہے: شبِ عُشّاق لیلةالقَدْر است چون برون آوری سر از جِلبیب (رودکی سمرقندی) جب تم [اپنا] سر حِجاب سے بیرون...
  3. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ‌نمی‌هندم نمی‌رُومم برایِ جِیفهٔ دنیا نَیَم چون شاعرانِ دیگر ابله، می‌صفاهانم (طرزی افشار) میں دنیا کی مُردار لاش کے لیے ہند اور رُوم نہیں جا رہا؛ میں دیگر شاعروں کی طرح احمق نہیں ہوں، میں اصفہان جا رہا ہوں۔ × 'هندیدن'، 'رومیدن' اور 'صفاهانیدن' شاعر کے اختراع کردہ مصادر ہیں۔
  4. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ای که می‌گویی چرا بی‌دین و دل گردیده‌ای چشم‌های کافرِ آن نامسلمان را ببین (صائب تبریزی) اے کہ [مجھ سے] کہتے ہو "کیوں بے دین و دل ہو گئے ہو؟"، تم اُس نامسلمان کی کافر چشموں کو دیکھو۔
  5. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    آپ نے جو الفاظ لکھے ہیں اُن میں دال پر زبر ہی ہے۔ میرا اشارہ فرمان دہ، نقصان دہ، نجات دہندہ، رائے دہندگان وغیرہ الفاظ کی جانب تھا، جن کا تلفظ دال پر زیر کے ساتھ ہوتا ہے، اور جو مصدرِ 'دادن' (دینا) سے تعلق رکھتے ہیں۔
  6. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    'دریغ خوردن' کا معنی افسوس و حسرت کھانا اور متأسف ہونا ہے۔ میرے ذہن میں بیت کا یہ مفہوم بن رہا ہے: اگر میری فریاد ضائع نہ ہو جائے اور مجھے اُس پر افسوس نہ کھانا پڑے تو میں اِس کا مسئول و ذمہ دار چرخ کو ٹھہراؤں گا اور اُس سے شکایت کروں گا کہ کیوں اُس نے میری فریاد ضائع نہ کی، کہ میرا مطلوب یہی...
  7. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    تا کی خوری دریغ ز برنایی؟ زین چاهِ آرزو ز چه برنایی؟ (ناصر خسرو) کب تک جوانیِ [رفتہ] پر افسوس کھاؤ گے؟ اِس چاہِ آرزو سے کیوں بالا نہیں آ جاتے؟ × چاه = کنواں
  8. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    لب از شِیرِ مادر شُستن از شِیر بازگرفته شدن، دورانِ شِیرخوارگی پُشتِ سر نهادن. (لغت‌نامهٔ دهخدا) لب از شِیرِ مادر شُستن (لفظی ترجمہ: لب کو ماں کے دودھ سے پاک کر لینا یا پونچھ لینا) [ماں کے] دودھ سے چھڑوایا جانا، شِیرخوارگی کا زمانہ پیچھے چھوڑ دینا لب شُستن از شِیر بازگرفته شدنِ کُودک از شِیر...
  9. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    فردوسی طوسی شاہنامہ میں سلطان محمود غزنوی کی مدح میں کہتے ہیں: چو کُودک لب از شِیرِ مادر بشُست به گهواره، محمود، گوید نخُست (فردوسی طوسی) جب بچّہ شیرخوارگی کا زمانہ ختم کر لیتا ہے تو وہ گہوارے میں سب سے قبل 'محمود' کہتا ہے۔ (یعنی جب بچّہ بولنا سیکھتا ہے تو اُس کی زبان پر سب سے قبل 'محمود' کا...
  10. حسان خان

    فارسی شاعری ستائشِ خلفائے راشدین - چِترالی شاعر میرزا محمد غفران (مع ترجمہ)

    بحرِ متقاربِ مثمنِ محذوف (فعولن فعولن فعولن فعول) مثنوی کے لیے استعمال ہونے والی جملہ بحروں میں میری پسندیدہ ترین بحر ہے۔
  11. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    از حُسنکِ تو ذرّه‌اَکی کم نمی‌شود گر بِنْگری به سُویَکِ ما گاه‌گاهکی (طرزی افشار) اگر تم گاہ گاہ ہماری جانب نگاہ کر لو تو تمہارے حُسن سے ایک ذرّہ بھی کم نہ ہو جائے گا۔ × 'ک' حَرفِ تصغیر ہے۔
  12. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    افتاده دل به دامکِ وحشی‌نگاهکی بی‌رحمکی، ستم‌گرکی، دل‌سیاهکی (طرزی افشار) میرا دل ایک وحشی نگاہ [محبوب] کے دام میں گرفتار ہو گیا ہے، جو بے رحم ہے، ستم گر ہے اور دل سیاہ ہے۔ × 'ک' حَرفِ تصغیر ہے۔
  13. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    کجا روم چه کنم چون کنم چه چاره کنم جز آن که جامهٔ ناموس و ننگ پاره کنم (طرزی افشار) میں کہاں جاؤں؟ کیا کروں؟ کیسے کروں؟ کیا چارہ کروں؟۔۔۔ بجز اِس کے کہ جامۂ شرم و ناموس کو پارہ پارہ کر دوں؟
  14. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    'دَه' اور 'دِه' فارسی میں 'دہ' جب 'دس' کے معنی میں استعمال ہوتا ہے تو اُس کا تلفظ 'د' پر زبر کے ساتھ 'دَه' ہوتا ہے، لیکن جب یہی املاء رکھنے والا دیگر لفظ 'ده'، کہ مصدرِ 'دادن' کا بُنِ مضارع اور فعلِ امر ہے، استعمال ہوتا ہے تو اُس کا تلفظ 'د' پر زیر کے ساتھ یعنی 'دِه' ہوتا ہے۔ اِسی طرح اُس بُنِ...
  15. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    آتشِ عشق را ز بس سوز است آه شعله‌ست، غم بُوَد لَخْشه (ابوالحسن اُورمَزدی) آتشِ عشق میں اِتنا زیادہ سوز ہے کہ [میری] آہ شعلہ ہے اور غم شَرَر ہے۔ × 'شرر و اخگر' کا معنی رکھنے والا لفظ 'لَخْشه' متروک ہو چکا ہے۔
  16. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    روزِ من گشت از فراقِ تو شب نوشِ من شد از آن دهانْت کَبَسْت (ابوالحسن اُورمَزدی) میرا روز تمہارے فراق سے شب ہو گیا؛ میرا شہد تمہارے اُس دہن [کی یاد] سے تلخ زہر ہو گیا۔
  17. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    یک زبرفوف از زبانت نزدِ من از دعایِ عالَمی خوش‌تر بُوَد (ابوالحسن اُورمَزدی) تمہاری زبان سے ایک دُشنام میرے نزدیک ایک عالَم کی دعا سے خوب تر ہے۔ × 'دُشنام و نفرین' (یعنی گالی اور لعنت) کا معنی رکھنے والا لفظ 'زَبَرفُوف' فارسی متروکات میں شامل ہے، اور تحریری طور پر اِس لفظ کا استعمال صرف اِن...
  18. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    یا رب مرا به عشق شکیبا کن یا عاشقی به مردِ شکیبا دِه (ابوالحسن اُورمَزدی) یا رب! مجھے عشق پر صبر دے؛ یا عاشقی صابر شخص کو دے۔
  19. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    تا از برِ من دور شد آن لُعبتِ زیبا از هجر نَیَم یک شب و یک روز شکیبا (مسعود سعد سلمان لاهوری) جب سے وہ صنمِ زیبا میرے پہلو سے دور ہوا ہے، مجھے ہجر کے سبب ایک شب اور ایک روز بھی صبر و تحمّل نہیں ہے۔
Top