نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    انڈین انتخابات

    یہ بھاج پا کی "رَن نیتی" کا حصہ تھا۔ یہ سیاسی سٹرٹیجی ان کو سُوٹ کر گئ ہے کہ جن ریاستوں میں مسلمانوں کی کافی تعداد ہے وہاں مسلمانوں کے ووٹ بنک کے بغیر بھی جیتا سکتا ہے۔ بی جے پی کے صدر اَمِت شا کا آئیڈیا تھا جو کہ کامیاب رہا۔ یو پی سے پہلے انہوں نے یہ فارمولا گجرات میں بھی اپنایا تھا یعنی یو پی...
  2. محمد وارث

    انڈین انتخابات

    ویسے بادل صاحب بھی عمر کے حساب سے سائیں قائم علی شاہ سے کم نہیں ہیں۔ 1970ء سے وزیر اعلیٰ وقفے وقفے سے بن رہے ہیں اور پانچ بار یہ شرف حاصل کیا ہے :)
  3. محمد وارث

    انڈین انتخابات

    ان انتخابات کے بعد گوا میں دلچسپ صورتحال سامنے آئی ہے۔ ریاستی اسمبلی کی 40 سیٹوں میں سے کانگریس 17 سیٹیں جیت کر اکثریتی پارٹی کے طور پر سامنے آئی تھی جب کہ مرکز میں حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی 13 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھی۔ لیکن گوا کے گورنر نے کانگریس کی بجائے بی جے پی کو حکومت بنانے کی دعوت...
  4. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    اسرارِ خرابات بجز مست نداند ہشیار چہ داند کہ در ایں کوئے چہ راز است شیخ فخرالدین عراقی خرابات کے اسرار و رموز مست کے علاوہ اور کوئی بھی نہیں جانتا، ہوش والے کو کیا خبر کہ اِس کوچے میں کیا راز ہے۔
  5. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    از شادیِ جہاں غمِ دلدار خوشتر است ایں است آں غمے کہ ز غمخوار خوشتر است صائب تبریزی دُنیا جہان کی خوشیوں سے دلدار کا غم بہتر ہے، اور یہ ایک ایسا غم ہے کہ غمخوار سے بھی بہتر ہے۔
  6. محمد وارث

    انڈین انتخابات

    یو پی میں بی جے پی کی کلین سویپ ایک تاریخی فتح سمجھی جا رہی ہے اور ہے۔ تین چوتھائی بلکہ 80٪ سیٹیں بی جے پی نے جیتی ہیں اور اس 'مودی لہر' کو 91-1990 کی 'رام لہر' سے بھی بڑی لہر قرار دیا گیا ہے۔ بھاج پا کے حمایتوں نے 2019ء کے مرکزی لوک سبھا کے الیکشنز کی تیاری کرتے ہوئے یہ بھی کہنا شروع کر دیا ہے...
  7. محمد وارث

    انڈین انتخابات

    عام آدمی پارٹی کی پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے درکار سیٹیں نہ جیتنے کی کئی ایک وجوہات ہیں، اوپر میں نے 'تحریکِ انصاف' کی 2013ء میں پاکستان میں شکست کی طرف اشارہ کیا تھا کچھ یہی کچھ 'عام' کے ساتھ ہوا ہے۔ - 'نواں پنجاب' کا نعرہ 'نیا پاکستان' کی طرح چلا تو خوب لیکن ووٹ نہ دلوا سکا۔ - 'تبدیلی' کی...
  8. محمد وارث

    انڈین انتخابات

    سیاست کے طور طریقوں سے تو میں بھی شدید بیزار ہوں لیکن سیاسیات بحثیت مضمون اور پولیٹکل ہسٹری بالخصوص میرے پسندیدہ ترین موضاعات ہیں مطالعے کے لیے۔ انڈین سیاست میں دلچسپی کچھ زیادہ ہی بنی ہوئی کہ پچھلے ایک ڈیڑھ سال سے آزادی کے بعد سے انڈیا کی سیاسی تاریخ پڑھ رہا ہوں اور ابھی مزید کچھ عرصہ پڑھنے کا...
  9. محمد وارث

    انڈین انتخابات

    اس موضوع پر اگلے آنے والے کئی دن تک انڈین میڈیا سر گرم بلکہ دست و گریبان رہے گا، فی الحال لگتا تو یہ ہے کہ عام آدمی پارٹی کے ساتھ وہی کچھ ہوا ہے جو پاکستان میں تحریک انصاف کے ساتھ ہوا تھا۔ سدھو صاحب کی سنیے۔
  10. محمد وارث

    انڈین انتخابات

    انڈیا کی پانچ ریاستوں میں پچھلے ماہ پولنگ ہوئی تھی جن کے رزلٹ آج آ رہے ہیں۔ جن پانچ ریاستوں میں الیکشن ہوئے ان میں اُتر پردیش (یو پی)، اُتر کھنڈ، پنجاب، گوا اور منی پور شامل ہیں۔ بی بی سی کی اس وقت کی رپورٹ کے مطابق، یو پی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو واضح سبقت حاصل ہے۔ بی جے پی اس وقت...
  11. محمد وارث

    بھنڈی بنانے کے ٹوٹکے درکار ہیں۔۔۔

    ماہرینِ بھنڈیات، خواتین و حضرات دونوں سے التماس ہے کہ یہ جو ڈاکٹران و سائنسدانان فرماتے پھرتے ہیں کہ اُبلی ہوئی سبزیاں کھائیں تو ذرا اُبلی ہوئی بھنڈیاں پکانے اور پھر ان کو کھانے کی تراکیب بھی بیان فرما کر عند اللہ ماجور ہوں :)
  12. محمد وارث

    غالب۔ لیکن دونوں کی اپنی اپنی حیثیت ہے۔ اردو شاعری کا پہلا صحیح معمار میر ہے، 'شعر محل' غالب نے...

    غالب۔ لیکن دونوں کی اپنی اپنی حیثیت ہے۔ اردو شاعری کا پہلا صحیح معمار میر ہے، 'شعر محل' غالب نے تعمیر کیا ہے۔
  13. محمد وارث

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    جی میں نے یہ کتابیں نہیں پڑھیں سو کچھ بھی نہیں کہہ سکتا۔
  14. محمد وارث

    بھنڈی بنانے کے ٹوٹکے درکار ہیں۔۔۔

    یہ سب ایک ہی تھیلی کے چٹے بٹے یا پھر ایک ہی ہانڈی کے "ریلو کٹے" ہیں :)
  15. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    تسبیح و زُہد خوش بوَد اما دریں دو روز جشنِ گُل است شیشہ و پیمانہ خوشتر است عرفی شیرازی تسبیح اور عبادت گزاری بھی خوب ہے لیکن زندگی کے اِن دو دنوں میں کہ جشنِ گُل اور بہار ہے، صُراحی اور پیمانہ خوب تر ہیں۔
  16. محمد وارث

    بھنڈی بنانے کے ٹوٹکے درکار ہیں۔۔۔

    کاش اس دنیا میں بھنڈی، ٹینڈے، گھیا، توری نہ ہوتے :D
  17. محمد وارث

    حیاء پر خوفناک حملہ - کالم از ذوالفقار احمد چیمہ سابقہ آئی جی موٹروے پولیس

    اس کے لیے "بر صغیروی" بہتر رہے گا۔ :) ورنہ تو بالی وڈ کی فلموں میں "مشرقی لڑکی" ااور "مشرقی عورت" کو اتنا دہرایا گیا ہے کہ ہم ہی اپنے کو اصل مشرقی سمجھتے ہیں :) مشرق بہت بڑا ہے، اور کم از کم چار خطے ایسے ہیں کہ جن کی اپنی اپنی جداگانہ پہچان ہے اور ایک سے دوسرا نہیں ملتا۔ عرب ممالک ہیں، ساؤتھ...
  18. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ہرگز مگو کہ کعبہ ز بُتخانہ خوشتراست ہر جا کہ ہست جلوۂ جانانہ خوشتراست عرفی شیرازی ہرگز یہ مت کہہ کہ کعبہ بُتخانے سے بہتر ہے کیونکہ ہر وہ جگہ کہ جہاں محبوب کا جلوہ ہو وہی جگہ بہتر ہے۔
Top