نہایت افسوس کے ساتھ، دکھ کے ساتھ، دلی رنج و غم کے ساتھ اعلان کیا جاتا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے 5 کھلاڑی فقط 100 کے اسکور پر پویلین کی واپسی کی راہ دیکھ چکے ہیں
پچھلے چونسٹھ برسوں سے لالو کھیت میں کھیت کے علاوہ سب کچھ ہے۔۔ ہاں اگر آپ ملیر ندی کہتے تو اور بات تھی۔۔ گو کہ وہاں "کالے پانی" سے کاشت ہوتی ہے۔۔مگر ہوتی تو ہے نا۔۔
علاقہ غیر میں جاتے تو پیشانی پر استقبالیہ کارتوس وصول کرنا پڑتا۔۔ پچھلے فورم میں تازہ ترین میں ایک دھاگہ دیکھ کر کھول لیا۔۔۔وہ اگلے لمحے جب پتا لگا کہ خواتین لاؤنج کا ہے تو شرافت سے بند کردیا :cautious:
میچ شروع ہوتے ہی کھٹاکھٹ تین کھلاڑی واپس لوٹ گئے۔۔جیسے کہ ڈریسنگ روم میں بریانی بٹ رہی ہے۔۔۔
پچھلے میچ میں تو سری لنکا کو تمام شعبوں میں چت کردیا تھا۔۔۔آج لگتا ہے خود چت ہونے والے ہیں۔۔۔