182
ایلی نے محسوس کیا کہ کہ وہ مکان گھر نہیں تھا بلکہ تمام تر علی احمد کا کمرہ تھا۔ گھر تو بام آباد میں تھا۔ جہاں ایک وسیع و عریض صحن تھا۔ جس کے پہلوؤں میں چار کمرے تھے۔ ایک دوسرے سے دور جہاں علی احمد کے ساتھ رہتے ہوئے بھی ان سے دور رہنا ممکن تھا۔ جہاں ایلی ٹین کے سپاہی کے میدان جنگ کی ہما ہمی...