ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ٹرینڈ مشہور تھا کہ لوگ صبح اٹھ کے اپنی گاڑی کی ونڈ سکرین پر جمی برف کھرچتے ہوئے ویڈیو دکھاتے تھے کہ وہ کس جہاد پر نکل رہے ہیں اس موسم میں۔ ہم نے بھی ایسا ہی ایک کام کیا مگر بس سٹاپ پر اور بعد میں یہ واقعی جہاد ہی ثابت ہوا کیونکہ میں تقریبا تین ہفتے سے زیادہ بیمار رہی...