مریم افتخار
محفلین
اس لڑی کا عنوان ظہیراحمدظہیر صاحب نے ہمارے کیمبرج میں ایک دن والے سفر نامے کے اس مراسلے میں ہمارے ذہن کے نہاں خانوں میں ڈالا۔ وگرنہ اس کا عنوان بھی محض یہیں تک ہوتا کہ لندن میں ایک دن وغیرہ۔ اسی لیے کہتے ہیں شاعروں کی صحبت میں زندگی بحر میں آ جاتی ہے اور جن کے پاس یہ صحبت میسر نہیں زندگی ان کی بھی کم ہچکولوں کی زد میں نہیں ہوتی۔ بحر بے کراں نہ سہی مگرکوئی گرداب زندگی کے ہر مرحلے میں ہوتا ہے۔ اب آپ اسے اگر" گرد" اور "آب" پڑھیں گے تو ہماری شرافت کے اندر چھپے "شر" اور "آفت" ایکٹو ہو جائیں گے!!! 
آخری تدوین: