نتائج تلاش

  1. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    رازِ دل می‌گفتم، ار یک محرمی می‌داشتم شکوه‌ها می‌کردم از غم، هم‌دمی می‌داشتم (صدرالدین عینی) میں رازِ دل کہتا اگر میرے پاس کوئی مَحرَم ہوتا؛ میں غم کے بارے میں شکایتیں کرتا اگر میرے پاس کوئی ہمدم ہوتا۔
  2. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    آوایِ روان‌بخشِ دری هر شب و هر روز از هر در و هر کویِ بخارا به من آید (توخته‌میش توخته‌یف 'پیمان') شہرِ بخارا کے ہر در و ہر کوچے سے ہر شب و روز زبانِ فارسی کی روح بخش آواز میری جانب آتی ہے۔ × شاعر کا تعلق ازبکستان سے ہے۔
  3. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    از آن قصر گورِ کُهن بهتر است که در اختیارِ کسِ دیگر است به زندانِ تاریک بُردن به سر به از شهرِ محکومِ قومِ دگر دلا گر به طبعِ تو غیرت بُوَد نباید اطاعت به غیرت بُوَد خلیل است خوش‌تر از آن دار، دار که باشد اجانِب در آن حکم‌دار (ابراهیم خلیل) اُس قصر سے کُہنہ قبر بہتر ہے جو کسی دیگر کے اختیار میں...
  4. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    آنچه بر لوحِ قضا منشیِ تقدیر نوشت عاشقانت ز رُخ و زلف و جبین می‌خوانند (سید عمادالدین نسیمی) مُنشیِ تقدیر نے لوحِ قضا پر جو کچھ لکھا ہے اُسے تمہارے عاشقاں [تمہارے] رُخ و زلف و جبین سے خوانتے ہیں۔ × خواننا (بر وزنِ 'جاننا') = پڑھنا
  5. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    اِس سے شاید چہرے کی دونوں جانب گرنے والی زلفیں مراد ہیں۔
  6. حسان خان

    فارسی ادبیات کے محبوں کو ترکی زبان سیکھنی چاہیے کیونکہ کلاسیکی ترکی ادب تماماً و کُلّاً فارسی...

    فارسی ادبیات کے محبوں کو ترکی زبان سیکھنی چاہیے کیونکہ کلاسیکی ترکی ادب تماماً و کُلّاً فارسی زبان و ادبیات ہی کا عکس ہے۔
  7. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    محمد فضولی بغدادی نے اپنے دیوانِ فارسی کے دیباچے میں فارسی دیوانِ شعر مرتّب کرنے کا سبب یہ واقعہ بتایا ہے: ".... روزی گذارم به مکتبی افتاد. پری‌چهره‌ای دیدم فارسی‌نژاد. سهی سروی که حیرتِ نظارهٔ رفتارش الف را از حرکت انداخته بود و شوقِ مطالعهٔ مصحفِ رخسارش، دیدهٔ نابینایِ صاد را عینِ بصر ساخته...
  8. حسان خان

    محمد فضولی بغدادی کے چند تُرکی اشعار

    فُضولی کے دو مختلف معانی مراد لیے جا سکتے ہیں: ۱۔ متجسّس اور دوسروں کے اُمور میں بے جا مداخلت کرنے والا ۲۔ 'فُضول'، 'فضل' (یعنی علم و دانش) کی جمع ہے۔ لہٰذا فضولی کا معنی ہوا 'فُضُول' سے نسبت رکھنے والا بہ ہر حال، فضولی نے اپنے دیوانِ فارسی میں 'فضولی' تخلص منتخَب کرنے کا سبب یہ بتایا ہے کہ جب...
  9. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    رحم بر زاریِ من یار ندارد چه کنم؟ یار پروایِ منِ زار ندارد چه کنم؟ (محمد فضولی بغدادی) یار میری زاری پر رحم نہیں کرتا، میں کیا کروں؟۔۔۔ یار کو مجھ زار کی پروا نہیں ہے، میں کیا کروں؟
  10. حسان خان

    امیرِ شعرِ تُرکی محمد فضولی بغدادی کی کربلا میں واقع قبر

    مندرجۂ ذیل دو تصاویر آذربائجانی عکّاس عبّاس آتیلائے نے ایک آذربائجانی اخبار کے لیے کھینچی تھیں، جو ۱۹ جون ۲۰۱۳ء کو شائع ہوئی تھیں: کتیبے کا ترجمہ: فضولی بغدادی کی قبر مشہور عراقی شاعر۔ قرنِ دہمِ ہجری کے شعراء میں سے ایک، جنہوں نے امام حُسین علیہ السلام کے سوگ میں عربی، ترکی، کردی اور فارسی...
  11. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    محمد فضولی بغدادی اپنے تُرکی دیوان کے دیباچے میں کاتبِ غلط تحریر پر تنقید کرتے ہوئے کہتے ہیں: (قطعه) باد سرگشته به سانِ قلم آن بی‌سر و پا که بُوَد تیشهٔ بنیادِ معارف قلمش زینتِ صورتِ لفظ است خطش لیک چه سود پردهٔ شاهد معناست سوادِ رقمش (محمد فضولی بغدادی) وہ بے سر و پا [کاتب] قلم کی مانند سرگشتہ...
  12. حسان خان

    محمد فضولی بغدادی کے چند تُرکی اشعار

    (قطعه) قلم اۏلسون الی اۏل کاتبِ بدتحریرین که فسادِ رقمی سوروموزو شور ائیلر گاه بیر حَرف سقوطیله قېلېر نادری نار گاه بیر نقطه قصوریله گؤزۆ کور ائیلر (محمد فضولی بغدادی) اُس کاتبِ بدتحریر کا دست قلم ہو جائے، کہ جس کا فسادِ تحریر ہمارے 'سور' (جشن) کو 'شور' (پُرآشوب یا نمکین) کر دیتا ہے؛ گاہے ایک...
  13. حسان خان

    لسانی و ثقافتی تبرّا: "حسّانِ عجم مست نہ ہندی ہے، نہ سندھی" (ہرگز نہیں! قطعاً نہیں! بالکل نہیں...

    لسانی و ثقافتی تبرّا: "حسّانِ عجم مست نہ ہندی ہے، نہ سندھی" (ہرگز نہیں! قطعاً نہیں! بالکل نہیں! ابداً نہیں!)
  14. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    محمد فضولی بغدادی کے ایک فارسی قصیدے کا مطلع: بر آنم که از دل‌بران برکَنَم دل نه سهل است کاری چنین، ربِّ سهِّل (محمد فضولی بغدادی) میرا ارادہ ہے کہ میں دلبروں سے [اپنے] دل کا تعلق قطع کر دوں۔۔۔ [لیکن] اِس طرح کا کوئی کام آسان نہیں ہے۔ اے میرے رب! [اِسے] آسان کر دے۔
  15. حسان خان

    محمد فضولی بغدادی میری پسندیدہ ترین ادبی شخصیت ہیں، اور میں اُن کی طرح فارسی، ترکی و عربی میں...

    محمد فضولی بغدادی میری پسندیدہ ترین ادبی شخصیت ہیں، اور میں اُن کی طرح فارسی، ترکی و عربی میں کامل و یکساں تسلّط حاصل کرنا چاہتا ہوں۔
  16. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    چو هست محنتِ هجران به قدرِ مُدّتِ عمر چرا به وصل نباشد امیدوار کسی؟ (محمد فضولی بغدادی) جب ہجر کا رنج عُمر کی مدت کے بقدر ہے تو پس کوئی شخص وصل کا امیدوار کیوں نہ ہو؟
  17. حسان خان

    فارسی شاعری الحمد لواہب المکارم - محمد فضولی بغدادی (فارسی حمد و دعا + ترجمہ)

    ایک نسخے میں 'استدعایِ سترِ معایب' کی بجائے 'استتارِ معایب' نظر آیا ہے جس کا ترجمہ 'معائب کا اِخفاء' ہے۔
  18. حسان خان

    فارسی شاعری الحمد لواہب المکارم - محمد فضولی بغدادی (فارسی حمد و دعا + ترجمہ)

    محمد فضولی بغدادی رحمۃ اللہ علیہ کی مثنوی 'لیلیٰ و مجنون' کہنہ تُرکی ادبیات کی معروف ترین مثنوی ہے۔ جالبِ توجہ چیز یہ ہے کہ اُنہوں نے اپنی اُس تُرکی مثنوی کا کا آغاز فارسی حمد و دعا سے کیا ہے، اور تُرکی زبان میں حمد وہ اگلے باب میں لے کر آئے ہیں۔ زبانِ فارسی اور حضرتِ فضولی بغدادی کے تمام محبّوں...
  19. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    (قطعه) ای که داری خِرَد! بِدان که تو را با دو کس اختلاط دشوار است اوّل آن کس که نیست طالبِ تو از تو و دیدنِ تو بیزار است دُوُم آن کس که دیدنِ او نیست دل‌پسندِ تو لیک ناچار است (محمد فضولی بغدادی) اے خِرَدمند! جان لو کہ تمہارے لیے دو اشخاص کے ساتھ اختلاط مشکل ہے: اوّل وہ شخص کہ جو تمہارا طالب...
  20. حسان خان

    اردو ترجمہ درکار

    وعلیکم السلام محترم! "عشق کے گهر میں اُس کے پاس ایک دلبر ہے اے سبزہ نگار میری بالیں پر آ جاؤ اے شبنمِ گُلِ انار، میری بالیں پر آ جاؤ اے انار اے انار میری بالیں پر آ جاؤ" "ما را ز غمت خانه می آید" اِس سطر کا مفہوم شاید یہ ہے کہ تمہارے غم کے سبب ہم گھر پر ہیں یا گھر پر رہنا چاہتے ہیں۔ جن لہجوں...
Top