کھول لو ایک دھاگا۔۔۔۔ عنوان ہوگا سوئی ہوئی بےچین روح۔ اور تعارف میں لکھنا ہے میں نفسیات و مابعد نفسیات میں ایک روح کی تعریف کی حد سے گزرتے ہوئے اردو کی خدمت اور دین کی اشاعت سے فی سبیل اللہ فساد تک کے تمام مراحل سے گزر کر ۔۔۔۔۔ اور عین ممکن ہو تو ایک آدھا شعر بھی جڑ دینا۔۔۔
ملازمت کدھر کر رہے ہیں؟ اور ادبی شخصیات کے انٹرویو سے کیا مراد ہے؟ کسی جریدے، اخبار یا چینل کی غرض سے یا محض اپنے شوق کو؟
عکاس ہیں؟ کچھ اپنے فن پارے بھی شریک کیجیے۔
خوش عام دید۔
آپ کافی موضوعات کی شوقین ہیں۔ کسی ایک پر دسترس ہے تو کسی حد تک ہے؟ زبان کے مقام کے لئے آپ کے ذہن میں کیا نکات ہیں؟ یا کوئی لائحہ عمل؟
ہمیں امید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ شاد رہیں۔ خوش عام دید۔