ہائے۔۔۔ اسی کا تو رونا ہے۔۔۔ اسی کا تو مرنا ہے۔۔۔ سب کچھ نذر شام و سحر کب تک کرتے رہیں گے۔ کب تک ۔۔۔ کب تک وقتی مفادات آنے والی نسلوں کے لہو پر فوقیت رکھیں گے۔۔۔
سچ کہا مرزا بھائی۔ یہ درد کم نہ ہوگا۔ اور میں چاہتا ہوں کہ یہ درد کم کبھی نہ ہو۔ اب جو ہاتھ اٹھیں تو بس ظلم روکنے کو۔ اب ان درندوں پر خدا کی زمین تنگ کر دی جائے۔ اب ان کو سر چھپانے کو جگہ نہ ملے۔
سر محمد یعقوب آسی صاحب نے جس محبت اور محنت سے ایک ایک لفظ کو پرکھا ہے اس کا کوئی مول نہیں۔ خواب کا ہر لحاظ سے مکمل تجزیہ کیا جا چکا ہے۔ میں اس میں کچھ اضافہ کرنے کے قابل تو نہیں۔ بس یہی کہوں گا کہ مینجر کے مرتبے تک پہنچنے کے لئے کئی پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں۔ یہ کوئی سرکاری ملازمت تو نہیں کہ کوئی...
حکومت کی توجہ چاہتی ہے یہ جلی بستی
عدالت پوچھنا چاہے تو ملبہ بول سکتا ہے
بہت سی کرسیاں اس ملک میں لاشوں پہ رکھی ہیں
یہ وہ سچ ہے جسے جھوٹے سے جھوٹا بول سکتا ہے
منور رانا
میں گزشتہ دنوں سے غم و غصے کی جس کیفیت میں ہوں شاید میں اس کو الفاظ میں کبھی بھی نہ ڈھال سکوں۔ خدا گواہ ہے کہ جب میں سوشل میڈیا پر انا للہ و انا الیہ راجعون لکھ رہا تھا تو میرے ہاتھ کانپ رہے تھے۔ ایک لہر تھی جو میرے پورے وجود میں دوڑ رہی تھی۔ میں اس کو غم سمجھ رہا تھا۔ لیکن مجھے احساس ہوا کہ...
تاروں کی خوراک سے راتیں نمو پا رہی ہیں
یہی وجہ ہے کہ وہ دن سے زیادہ روشن بھی ہیں
سورج نہیں میں نے قلم دکھائی تھی
تو راتوں نے دونوں ہاتھوں سے سینہ کوبی کی
میں نے ترجمہ کر کے اس کا شاید بیڑہ غرق کر دیا ہے۔ :)