مغرب سے کوئی آدھا گھنٹہ پہلے ہم گاڑی لیکر باہر آ گئے اور جنڈیالہ شیر خان بس اڈے پر ایک تندور والے سے دال چنا اور گرما گرم روٹی کھائی۔ بالکل ساتھ ہی خالص اور تازہ دودھ کی چائے بن رہی تھی۔ چائے کا ایک بڑا پیالہ پی لینے کے بعد نزدیکی مسجد میں نماز کی ادائیگی کے لیے چل دئیے۔ پھر دوبارہ دربار پر گئے...