ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ گھر والے ایک شادی کے سلسلہ میں کراچی گئے ہوئے تھے۔ میں اور ایک بھائی پیپرز کی وجہ سے نہ جا سکے۔ ایک دن دل میں آئی کہ دال مونگ پکائی جائے۔ آسان سی تو ہوتی ہے۔
جب ہم نے یہ سمجھ کر ککر کھولا کہ اب تیار ہو چکی ہو گی، اور اندر کفگیر چلایا۔ تو خوب گلی ہوئی دال کفگیر سے لپٹ گئی۔...