جینا وفا میں گرچہ دشوار ہے تو کیا ہے
ہر سانس زندگی کی آزار ہے تو کیا ہے
بے شک ہے نعمتوں کا دریا ہماری خاطر
لیکن ہمیں خدا سے جب پیار ہے تو کیا ہے
مشکل جو آئے کوئی مانگوں مدد میں رب سے
شیطان لعنتی گر ہشیار ہے تو کیا ہے
ڈر عشق میں ہو کیسا؟ مرنا ہے ایک دن جب
سر پر لٹکتی اپنے تلوار ہے تو کیا ہے...