نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    میر عشق میں جی کو صبر و تاب کہاں ۔ میر تقی میر

    حضور ہمارے استادان مرتے وقت یہ زمین چھوڑ گئے تھے سو اسی پر عمارت کھڑی کرلی۔ ;)
  2. فرخ منظور

    میر عشق میں جی کو صبر و تاب کہاں ۔ میر تقی میر

    شکریہ وارث صاحب۔ اسی لئے یہ غزل پوسٹ کی تھی کہ داغ، بشیر بدر اور میری یعنی تینوں کی قلعی کھل سکے۔ ;)
  3. فرخ منظور

    میر عشق میں جی کو صبر و تاب کہاں ۔ میر تقی میر

    ویسے یہ شعر مجھے پورے دیوان میں نظر نہیں آیا۔ کیا آپ نے خود اختراع کیا ہے؟
  4. فرخ منظور

    میر عشق میں جی کو صبر و تاب کہاں ۔ میر تقی میر

    یہاں غالب کو کہنا چاہیے تھا ۔ آئینہ دیکھ اپنا سا سر لے کے رہ گئے چندیا چمک رہی تھی اندھیرا نہ تھا کہیں :)
  5. فرخ منظور

    میر یارو مجھے معاف رکھو، میں نشے میں ہوں ۔ میر تقی میر

    آصف بھائی یہ تو میر کو خیال رکھنا چاہیے تھا ۔ میں نے تو صرف ان کا کہا یہاں شئیر کیا ہے۔ ;)
  6. فرخ منظور

    میر یارو مجھے معاف رکھو، میں نشے میں ہوں ۔ میر تقی میر

    اگر تو آپ اس لئے کہہ رہی ہیں کہ اس میں نشے اور شراب ک ذکر ہے تو اس پر مجھے ہمارے ایک دوست شہزاد قیس کا شعر یاد آگیا۔ شراب بیچنے والوں پہ قیس حیراں ہوں شراب بیچ کے آخر یہ کیا خریدیں گے :)
  7. فرخ منظور

    میر یارو مجھے معاف رکھو، میں نشے میں ہوں ۔ میر تقی میر

    بہت بہت شکریہ ناپسند کرنے کے لئے۔ ورنہ یہاں تو دوست ناپسند کرنے سے گھبراتے ہیں۔ :)
  8. فرخ منظور

    میر عشق میں جی کو صبر و تاب کہاں ۔ میر تقی میر

    مقطع میں آپڑی تھی سخن گسترانہ بات :) ورنہ اپنا تو وہ حال ہے کہ بقول گلزار آئینہ دیکھ کر تسلّی ہوئی ہم کو اس گھر میں جانتا ہے کوئی
  9. فرخ منظور

    میر عشق میں جی کو صبر و تاب کہاں ۔ میر تقی میر

    بہت بہت شکریہ جویریہ صاحبہ۔ بحر کا تو مجھے علم نہیں لیکن اسی قافیہ ردیف میں میرا بھی ایک شعر ہے۔ کیا بتاؤں کہ کتنے عشق کئے میرے فرّخ ابھی حساب کہاں
  10. فرخ منظور

    میر عشق میں جی کو صبر و تاب کہاں ۔ میر تقی میر

    وارث صاحب بہت شکریہ پسند کرنے کے لئے۔ یہ بھی بتائیے کہ میری غزل اور میر کی یہ غزل کیا ایک ہی بحر میں ہیں؟ قافیہ اور ردیف تو ایک ہی ہیں۔
  11. فرخ منظور

    مبارکباد منفرد بہنا کو منفرد ہونے پر مبارکباد

    منفرد ہونا بہت بہت مبارک ہو قدوسی صاحبہ!
  12. فرخ منظور

    میر یارو مجھے معاف رکھو، میں نشے میں ہوں ۔ میر تقی میر

    غزل یارو مجھے معاف رکھو، میں نشے میں ہوں اب دو تو جام خالی ہی دو، میں نشے میں ہوں اِک ایک فرطِ دور میں یونہی مجھے بھی دو جامِ شراب پُر نہ کرو، میں نشے میں ہوں مستی سے درہمی ہے مری گفتگو کے بیچ جو چاہو تم بھی مجھ کو کہو، میں نشے میں ہوں یا ہاتھوں ہاتھ لو مجھے مانندِ جامِ مے یا تھوڑی دور...
  13. فرخ منظور

    میر عشق میں جی کو صبر و تاب کہاں ۔ میر تقی میر

    غزل عشق میں جی کو صبر و تاب کہاں اُس سے آنکھیں لگیں تو خواب کہاں بے کلی دل ہی کی تماشا تھی برق میں ایسے اضطراب کہاں خط کے آئے پہ کچھ کہے تو کہے ابھی مکتوب کا جواب کہاں ہستی اپنی ہے بیچ میں پردا ہم نہ ہوویں تو پھر حجاب کہاں گریہ شب سے سرخ ہیں آنکھیں مجھ بلا نوش کو شراب کہاں عشق ہے...
  14. فرخ منظور

    السلام علیکم ابو ظہبی

    معذرت چاہتا ہوں خرم کہ آپ کے ایس ایم ایس کا جواب نہیں‌ دے سکا ۔ اور جب یاد آیا تو وقت گزر چکا تھا۔ بہرحال آپ کو نئی جگہ اور نئی نوکری کی بہت بہت مبارک ہو!
  15. فرخ منظور

    غربت و افلاس کا خاتمہ کیسے کیا جائے؟

    تو پھر غربت کے مسئلے پر سوچنے سے پہلے یہ سوچیں کہ حکومت کا تختہ الٹنے سے کیسے روکا جائے۔
  16. فرخ منظور

    ’’سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے ‘‘ -------- رام پرسادبسمل عظیم آبادی

    واہ واہ مغل صاحب کیا کمال کی نظم ڈھونڈ کر لائے ہیں۔ کسی زمانے میں یہ نظم اور اس نظم کے شاعر کا تعارف سب رنگ میں چھپا تھا ۔ میں بہت عرصے سے سب رنگ کا وہ شمارہ ڈھونڈ رہا تھا لیکن نہیں ملا اگر مل جاتا تو یہ نظم آپ کے بجائے میں پوسٹ کرتا ۔ خیر بہت بہت شکریہ جناب۔ اور ہاں مجھے یاد آیا اگر کوئی صاحب...
  17. فرخ منظور

    محفل کے نامعلوم رُکن سے ملاقات

    میرا خیال ہے عبدالحمید صاحب خود ہی ہوں گے۔ کیونکہ ان کے علاوہ کسی نے یہ دعویٰ نہیں‌ کیا کہ میں انہیں جانتا ہوں۔
  18. فرخ منظور

    دلوں کے حکمران!

    واقعی یہ تو طالبان کے دلوں کے ہی نہیں‌ بلکہ دل و جان و مال کے حکمران ہیں۔
Top