تیسرا سبق تو آپ لوگوں نے پڑھ ہی لیا ہو گا اور امید ہے کہ اسے یاد بھی کر لیا ہو گا۔ گیمل (ג) لفظ کے ساتھ ایک اور واول سیکھ لیا جائے جو کہ قمص(קָמַץ) واول جیسی ہی آواز دیتا ہے ۔اس واول کو پٹاخ ( פַּתַח) کہتے ہیں۔ یہ آواز میں قمص(קָמַץ) واول جیسا ہی ہے ۔ قمص(קָמַץ) واول جو اصل میں (آ) کی آواز...