مداری ہاتھ میں بانس لے کر لمبے بالوں والے ایک لڑکے کے ساتھ اسٹیج پر جا چڑھا۔ وہ لڑکا مداری کا بیٹا تھا ۔ وہ کچھ کہہ رہا تھا ، مگر شورغل کی وجہ سے آواز ہم تک نہیں پہنچ پا رہی تھی۔ میں نے دیکھا کہ افسر قہقہے لگانے لگے۔ اس کے بعد سادہ لباس والے ایک کارندے نے اسے اونچی آواز میں حکم دیا کہ کوئی شعبدہ...