نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    دوسرا مصرعہ؟

    یونس عارف صاحب، آپ کے سگنیچر میں یہ شعر لکھا ہے: اندازِ بیاں گرچہ بہت شوخ نہیں ہے شاید کہ اتر جائے ترے دل میں مری بات میرے ذہن میں دوسرا مصرع کچھ اس طرح محفوظ ہے شاید کہ ترے دل میں اتر جائے مری بات اب یا تو میری تصحیح کر دیجئے یا اپنی! کیا خیال ہے؟
  2. محمد یعقوب آسی

    شاعری کیا ہے؟

    سلام مسنون! جناب محمد احمد صاحب، آپ نے بہت بڑا موضوع منتخب کیا ہے۔ پہلے آپ کے پیش کردہ تینوں سوالوں کے حیطہ پر بات کرنا چاہوں گا۔ 1۔ شاعری کیا ہے؟ اگر یہ سوال عالمی ادب کے تناظر میں ہے تو ایک ایسی بحث چل سکتی ہے جس کا حاصل کچھ ہو نہ ہو، اختتام نہیں ہو گا۔ مناسب ہو گا کہ اس کو زبان کے ساتھ...
  3. محمد یعقوب آسی

    فاعلات

    السلام علیکم صاحبو! ۔ پہلی بات کہ میں پروفیسر نہیں ہوں، براہ کرم ریکارڈ درست فرما لیجئے۔ ہاں عمر بھر پروفیسروں کے ساتھ رہ رہ کر اگر کچھ ایسا ہو گیا ہے تو اس پر شرمندہ بھی نہیں ہوں۔ دوسری بات، مجھے اس گفتگو سے اندازہ ہوا کہ محمد وارث صاحب نے کتنی محنت کی ’فاعلات‘ کا پرنٹ لینے کے لئے۔ میرے لئے...
  4. محمد یعقوب آسی

    السلام علیکم، خرم صاحب!۔ ایک تو بات کی تھی اعجاز عبید صاحب نے، کہ شاعری میں اصلاح کے طلب گار وہ...

    السلام علیکم، خرم صاحب!۔ ایک تو بات کی تھی اعجاز عبید صاحب نے، کہ شاعری میں اصلاح کے طلب گار وہ میرے ذمے لگانا چاہتے ہیں۔ یہ جو بجلی کا بحران آج کل یہاں چل رہا ہے، ایسے میں مشکل تو ہو گا، تاہم آپ مجھے ایسے ”نئے لکھنے والوں کی کاوشیں“ بھجوا دیا کریں، اور اس ضمن میں محفل پر کوئی اعلان وغیرہ جو...
  5. محمد یعقوب آسی

    مصحفی از بس کہ چشمِ تر نے بہاریں نکالیاں ۔ غلام ہمدانی مصحفی

    انتخاب بلاشبہ بہت خوب ہے۔ تاہم اس شعر کے پہلے مصرعے میں املاء کا کوئی معاملہ پیش آ گیا ہے: کیا اعتماد یاں کے وکلا عزل و نصب کو ایدھر تغیّراں تو اُدھر ہیں بحالیاں فقط محمد یعقوب آسیؔ
  6. محمد یعقوب آسی

    سنجیدہ شاعری کو مزاحیہ شاعری میں بدلنا

    میرا روئے سخن کسی کی طرف نہیں تھا۔
  7. محمد یعقوب آسی

    نکالنا حلق سے “ق” کا اور حالت فدوی کی

    ایک صاحب کو،جن کی شین قاف بہت درست تھی، چاروں عرق خریدنے تھے، کسی پنسارخانے پہ گئے اور پوچھا ’’حضور! عروقِ اربعہ ہوں گے؟‘‘ پنساری بولا ’’جی، ہیں تو سہی مگر۔۔۔۔‘‘ ’’مگر کیا؟ قبلہ!‘‘ انہوں نے پوچھا۔ جواب ملا ’’اتنے گاڑھے نہیں ہوں گے‘‘
  8. محمد یعقوب آسی

    سنجیدہ شاعری کو مزاحیہ شاعری میں بدلنا

    لطافت اور غیرسنجیدگی میں کچھ فرق ہے۔ مصرعوں میں تصرف کریں یا کوئی دو الگ الگ مصرعے جوڑ کر نئے معانی حاصل کریں، ایک تو چاہئے کہ اوزان مجروح نہ ہوں، دوسرے ابتذال نہ آنے پائے۔ تو کہاں جائے گی کچھ اپنا ٹھکانا کر لے میں تو دریا ہوں سمندر میں اتر جاؤں گا اصل شعر اس طرح ہیں: تو کہاں جائے گی کچھ...
  9. محمد یعقوب آسی

    وے میں تیرے لڑ لگی ہاں -فریحہ پرویز

    اردو میں کچھ نئے مصادر آئے ہیں‌:تلاشنا، اجالنا، وغیرہ ۔ ان کو آنے دیجئے اگر سلیقے اور حسن کے ساتھ آتے ہیں تو کوئی ہرج نہیں۔
  10. محمد یعقوب آسی

    مجھے اک نظم کہنی تھی

    مجھے اک نظم کہنی تھی مجھے اک نظم کہنی تھی مجھے مدت کے پژمردہ تفکر کو لہو دینا تھا صدیوں پر محیط اک عالمِ سکرات میں مرتے ہوئے جذبوں کو پھر سے زندگی کی ہاؤ ہو سے آشنا کرنا تھا ہونٹوں پر لرزتے گنگ لفظوں کو زباں دینی تھی اشکوں کے اجالے سے طلسمِ تیرگی کو توڑنا تھا روشنی کو عام کرنا تھا رگِ احساس کو...
  11. محمد یعقوب آسی

    مجھے اک نظم کہنی تھی

    ’’ادراک‘‘ از محمد یعقوب آسی ادراک وہ آدمی عجیب تھا ملا تو جیسے اجنبی رہا تو جیسے اجنبی گیا تو جیسے اجنبی عجیب تھا وہ آدمی وہ آدمی عجیب تھا عجیب کم نصیب تھا نہ وہ کسی کا ہو سکا نہ کوئی اس کا ہو سکا رہا وہ قید اپنی ذات کے حصار میں سدا جو ایک بے صدا جہاں کا شخص تھا کسی سے اس نے دل کی بات کب کہی...
  12. محمد یعقوب آسی

    مجھے اک نظم کہنی تھی

    احباب کا ممنون ہوں۔ میری نظمیں زیادہ تر ’طویل‘ کے زمرے میں آتی ہیں، الف عین صاحب کی خدمت میں کتاب ارسال کر دوں‌گا ایک دو دن میں‌، تاکہ وہ اس کو ان پیج سے یونی کوڈ میں ڈھال دیں۔ فی الوقت ایک بہت پہلے کی کہی ہوئی پنجابی غزل کے کچھ اشعار آپ کے حسنِ ذوق کی نذر کرتا ہوں: آسی جی ہن کاہدے جھگڑے رہ گئے...
  13. محمد یعقوب آسی

    انور مسعود امبڑی بزبان انور مسعود

    بڑی نوازش جناب سخنور!
  14. محمد یعقوب آسی

    پنجابی اہلِ زبان سے ایک سوال: لفظ "میزبان" کا لفظی ترجمہ درکار ہے

    صاحبو! رد و قبول کا عمل جب زبان میں ہو تو اس کے فیصلے ہفتوں مہینوں میں کیا بسا اوقات برسوں میں نہیں ہوتے۔ ہم سب نے مل جل کر اب تک جتنے پنجابی لفظ ’میزبان‘ کے لئے تجویز کئے ہیں، اُن کی ایک فہرست بنا دی جائے، اور یہ بات اہل زبان، علمائے زبان، ادیبوں اور شاعروں پر چھوڑ دی جائے کہ کون کہاں کون سا...
  15. محمد یعقوب آسی

    تعارف محمد یعقوب آسی صاحب کو اردو محفل پر صمیمِ قلب سے خوش آمدید

    آپ سب احباب کا کس ڈھب سے شکریہ ادا کروں؟ صاحبان و صاحبات! آپ نے میرا قد اتنا بڑھا دیا ہے کہ مجھے خود اپنا سر دکھائی نہیں دے رہا۔ ’’ کچھ علاج اس کا بھی اے چارہ گراں ہے کہ نہیں‘‘ ۔ مجھ سے جو کچھ بن پڑا کروں گا، تاہم بوڑھا آدمی ہوں بہت زیادہ بار نہیں اٹھا سکوں‌گا۔ ادھر سہ ماہی کاوش ہے، حلقہ تخلیق...
  16. محمد یعقوب آسی

    انور مسعود نظم۔ پپو یار تنگ نہ کر۔ انور مسعود

    امبڑی انور مسعود ہوراں دی کتاب ’’میلہ اکھیاں دا‘‘ وچ اک نظم اے ’’امبڑی‘‘۔ کسے سجن کول کتاب ہووے تے ایہ نظم ایتھے پوسٹ کر دیوے۔ بڑی مہربانی! ۔
  17. محمد یعقوب آسی

    پنجابی اہلِ زبان سے ایک سوال: لفظ "میزبان" کا لفظی ترجمہ درکار ہے

    میزبان پنجابی وچہ کیہ اے؟ ایس سرنانویں‌ہیٹھ گل پتہ نہیں کتھوں اٹھی، پر چنگا ای ہوئیا۔ ایس طرح دے سوال علم وچ وادھا کرن دا سبب بندے نیں۔ مینوں‌وی ایہ سوال کسے نے پچھیا سی، تے میں اپنے سجناں بیلیاں وچہ گل چلا دتی، پھر اوہ گل بات فیس بک تے وی آ گئی۔ اک لفظ لبھا اے ’’آدربھان‘‘ جہڑا مینوں تاں...
  18. محمد یعقوب آسی

    مجھے اک نظم کہنی تھی

    ’’مجھے اک نظم کہنی تھی‘‘ یہ نام ہے میری نظموں کے مجموعے کا۔ چاہتا ہوں کہ اس میں سے ایک ایک نظم محفل کے خوش ذوق قارئین کی خدمت میں پیش کرتا جاؤں۔ میری راہ نمائی کیجئے گا۔ ابتداء کے طور پر دو شعر پیشِ خدمت ہیں: کرچی کرچی ہونے کادکھ اپنی جگہ پتھر جو برسے، کس سے منسوب کروں میری زباں سے پھوٹے...
  19. محمد یعقوب آسی

    سلیم کوثر وہاں محفل نہ سجائی جہاں خلوت نہیں کی۔ سلیم کوثر

    اچھا انتخاب ہے صاحب، سلیم کوثر ایک صاحب اسلوب شاعر ہیں۔ خوش رہئے۔ اچھا انتخاب ہے صاحب، سلیم کوثر ایک صاحب اسلوب شاعر ہیں۔ خوش رہئے۔
  20. محمد یعقوب آسی

    وعلیکم السلام ۔ بہت شکریہ خرم، مجھے اردو محفل کے بارے میں مزید بتائیے گا۔ تا کہ یہاں میری شمولیت...

    وعلیکم السلام ۔ بہت شکریہ خرم، مجھے اردو محفل کے بارے میں مزید بتائیے گا۔ تا کہ یہاں میری شمولیت کسی طور کارآمد ثابت ہو سکے۔
Top