نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    سید قاسم محمود انتقال کر گئے ۔۔۔

    مت سہل ہمیں جانو، پھرتا ہے فلک صدیوں تب خاک کے پردے سے انسان نکلتے ہیں۔ ماہانہ مسلسل اشاعت ’’انسائیکلوپیڈیا معلومات‘‘ کی ’’آ‘‘ کی پٹی مکمل ہوئی تھی، کہ وہ بند ہو گیا۔ ان تمام شماروں کو جلد بند کرکے اس فقیر نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا کی لائبریری کو پیش کر دیا تھا۔ دفتری زبان...
  2. محمد یعقوب آسی

    تقطیع کار سوفٹوئیر کی پلاننگ

    محسن صاحب، ان پیج فائل ہی تو نہیں مل رہی۔ میرے کمپیوٹر میں تھی یا شاید ہو ابھی، وہ ریکور نہیں کر پا رہا ہوں کیونکہ بجلی ہی نہیں ہوتی۔ مجھے کسی نے بتایا ہے کہ ونڈوز نئے سرے سے انسٹال کر لوں تو فائلز مل جائیں گی۔ پر یہ بنت النار اس کا موقع بھی تو دے۔ دعا کیجئے۔
  3. محمد یعقوب آسی

    شاعری کیا ہے؟

    تاخیر کے لئے معذرت خواہ ہوں، ایک تو بجلی کا مسئلہ بنا ہوا ہے اور کچھ دیگر وجوہات بھی ہیں۔ ایک آدھ دن میں حاضر ہوتا ہوں اور سلسلہ آگے بڑھاتے ہیں، ان شاء اللہ!
  4. محمد یعقوب آسی

    شگفتہ جدول ساز

    کیوں شرمندہ کرتے ہیں صاحب! میرا مقصود صرف اصلاح ہے۔ اور جذبہ اس کے پیچھے یہ ہے، کہ آج اگر میں اپنے محدود علم کے مطابق کسی کی فروگزاشت کی اصلاح کر پاتا ہوں، تو کل کوئی دوست میری اصلاح بھی کرے گا، اللہ کرے یہ سلسلہ چلتا رہے۔ قبولیت کے لئے ممنون ہوں۔
  5. محمد یعقوب آسی

    سزائے رجم، پتھر مار کر ہلاک کرنے کی حقیقت

    ایک لفظ ’’غیرقرآنی‘‘ یعنی جو قرآن کے مطابق نہیں؟ یا قرآن میں مذکور نہیں؟ دوسرا لفظ ’’خلافِ قرآن‘‘ یعنی جو قرآن میں مذکور ہے اس کے خلاف کرنا؟ ان دونوں کی توضیح کر دیجئے!۔
  6. محمد یعقوب آسی

    دین کی خدمت یامسلک کی خدمت

    سیدھی سی بات ہے صاحبو! ہماری اصل ہے قرآن مجید، ہم میں کتنے فی صد لوگ قران مجید کا مطالعہ کرتے ہیں اور اس کے فرمودات پر خلوص سے عمل پیرا ہیں؟ ہمیں تو عربی زبان پڑھنی نہیں آتی سمجھنا تو دور کی بات ہے۔ ہمارے راہ نما رہبر ہیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہم ان سے محبت کے دعوے کرتے تھکتے نہیں مگر عملی...
  7. محمد یعقوب آسی

    شاعری کیا ہے؟

    ہماری یہ بات چیت اب اس مقام پر پہنچ گئی ہے کہ ہم نثر اور نظم کو دو الگ اصناف کے طور پر دیکھ سکیں اور ان کا باہمی موازنہ کر سکیں۔ لیکن اس سے پہلے اس بات کا اعادہ ضروری ہے کہ ادب زبان ہی کا حصہ ہے اور زبان نام ہے لفظی اظہار کا۔ اظہار کے لئے موضوع کی کوئی قید نہیں ہو سکتی۔ بلکہ کوئی بھی شخص جو بات...
  8. محمد یعقوب آسی

    شاعری کیا ہے؟

    درستی فرما لیجئے: ادب اور ادبی زبان کا عام زبان سے امتیازی خط تو نہیں کھینچا جا سکتا، تاہم ۔۔۔
  9. محمد یعقوب آسی

    شاعری کیا ہے؟

    ہمارا اس وقت کا موضوع: شاعری کیا ہے؟ کسی بھی ثقافت کا اعلیٰ ترین مظہر زبان ہوتی ہے۔ انسان اپنی کیفیات، ضروریات، امیدوں، خدشات، واہموں، مسرتوں، حسرتوں، رنج و راحت اور کا اظہار اشارات سے بھی کرتا ہے اور الفاظ سے بھی۔ چہرے کے تاثرات، جسمانی رد عمل، وغیرہ وقتی اور مواقعی مظاہر ہوتے ہیں جب کہ زبان...
  10. محمد یعقوب آسی

    شاعری کیا ہے؟

    ہمارا اس وقت کا موضوع: شاعری کیا ہے؟ اس وقت ہمارا یہ موضوع اردو زبان کے حوالے سے ہے لہٰذا ہم اس لفظ یا اصطلاح شاعری کو اردو زبان کے حوالے سے لیں گے۔ یونانی، انگریزی، فرانسیسی اور دیگر زبانوں کے علماء و فلاسفہ نے جو بھی جواب دئے ہیں ان کی اہمیت اپنی جگہ مسلم ہو سکتی ہے مگر ضروری نہیں کہ وہ اردو...
  11. محمد یعقوب آسی

    شگفتہ جدول ساز

    اتفاق سے ایک لفظ سامنے آ گیا، کسی صاحب نے پسینے کے لئے لفظ ’عرقِ انفعال‘ استعمال کیا ہے اور اپنے تئیں تزئینِ کلام کی کوشش کی ہے۔ ایک باریک سی بات نوٹ کر لیجئے کہ ’عرق‘ کے معنی پسینہ ہیں اور عمومی معانی میں اسے کسی مزید صفت کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ’عرقِ انفعال‘ کا معنی ہے ’شرمندگی اور ندامت کی وجہ سے...
  12. محمد یعقوب آسی

    تقطیع کار سوفٹوئیر کی پلاننگ

    جناب محسن حجازی سے میری بھی بات ہوئی تھی، وہ ’’فاعلات‘‘ کا یونی کوڈ میں لکھا ہوا نسخہ چاہ رہے تھے، جو میرے پاس نہ تب تھا نہ اب ہے، بلکہ اب تو ان پیج والی فائل بھی گئی۔ بعد ازاں ان کی طرف سے کوئی بات نہیں آئی۔ تب وہ بتا رہے تھے کہ انہوں نے کچھ کام کیا ہے۔ ’نان ٹیکنیکل‘ بندہ ہوں اس سے زیادہ کچھ نہ...
  13. محمد یعقوب آسی

    تقطیع کار سوفٹوئیر کی پلاننگ

    یہ ٹاپک تو میں نے اتفاقاً دیکھ لیا۔ کیا ایسا ممکن ہے کہ جہاں کہیں کوئی نوٹ، تاگا، پیغام وغیرہ مجھ سے تعلق رکھتا ہو، مجھے ای میل کے ذریعے بتا دیا جائے؟ فقط محمد یعقوب آسی
  14. محمد یعقوب آسی

    تقطیع کار سوفٹوئیر کی پلاننگ

    دیکھئے، خیال بہت خوش کن ہے، مگر اس میں بہت سے مسائل ایسے ہیں جو کمپیوٹر کی ’’سمجھ‘‘ میں آنے والے نہیں۔ ’’سمجھ‘‘ کا لفظ یہاں میں نے لاجک کے لئے استعمال کیا ہے۔ ایک آئیڈیا دیتا ہوں، اپنی محدود سمجھ بوجھ کے مطابق،کہ: آپ ایک ’’درمیانی‘‘ متن متعارف کرائیں، پتہ نہیں ایلگوردم اس کے لئے درست لفظ ہے یا...
  15. محمد یعقوب آسی

    تقطیع اور بحر کا نام درکار ہے

    جیسا وارث صاحب نے لکھا: دلِ ناداں تجھے ہوا کیا ہے آخر اس درد کی دوا کیا ہے د ۔۔ لِ ۔۔ نا ۔۔ دا / تُ ۔۔ جے ۔۔ ہُ ۔۔ وا / کا ۔۔ ہے ف ۔ ع ۔۔ لا۔۔ تن / م ۔۔ فا ۔۔ ع ۔۔ لن / فع - لن (نوٹ کریں کہ پہلا رکن فاعلاتن کی جگہ فعلاتن آیا ہے) صرف پہلے رکن میں فاعلاتن کے مقابل فعلاتن آ سکتا ہے، میں غالب کے...
  16. محمد یعقوب آسی

    تقطیع اور بحر کا نام درکار ہے

    میں نے ڈاون لوڈ بھی کی، اور چلی بھی ہے۔ کچھ اور دوستوں نے بھی اس کو کامیابی سے اوپن کیا ہے۔ آپ ڈاون لوڈ کر کے اس کو ان زپ کریں، چلنی تو چاہئے۔
  17. محمد یعقوب آسی

    تقطیع اور بحر کا نام درکار ہے

    کسی مصرعے کے آخر میں ایک ہجائے کوتاہ کی کمی بیشی کی جا سکتی ہے اور اس سے ذاتی بحر میں کوئی خلل واقع نہیں ہوتا۔ مزید براں بعض بحور ایسی بھی ہیں جن میں مصرع کے اندر بھی ایک ہجائے کوتاہ کی کمی بیشی کی جا سکتی ہے۔ اس پر تفصیلی بحث ’فاعلات‘ کے آٹھویں باب ’’ذاتی بحر اور توازن‘‘ میں ملاحظہ کیجئے۔
  18. محمد یعقوب آسی

    تقطیع اور بحر کا نام درکار ہے

    فاعلات کی زپ فائل یہاں سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔ http://www.4shared.com/file/246485914/90118464/Faelaat_chm.html
  19. محمد یعقوب آسی

    تقطیع اور بحر کا نام درکار ہے

    جناب ’اداس آدمی‘ صاحب۔ تقطیع سے پہلے اصل عبارت لکھی ہوتی تو بات کرنی آسان ہو جاتی۔ ایسے مقاصد کے لئے میں ذیل کی ترتیب تجویز کرتا ہوں۔ پہلی سطر میں اصل عبارت، درست املاء کے ساتھ دوسری سطر میں تقطیعی عبارت تیسری سطر میں ماخوذ اوزان کی تقطیعی عبارت چوتھی سطر میں مکمل اوزان کی املاء پانچویں‌سطر میں...
  20. محمد یعقوب آسی

    تقطیع اور بحر کا نام درکار ہے

    ’‘فاعلات‘‘ کا بارہواں باب دیکھئے۔ شکریہ
Top