کھانے کا شکریہ ادا کرکےمیں اسپتال کی جانب چلا۔ خیمہ میں آٹھ دس پلنگ تھے۔ان پر پتلےگدے اورسفید چادریں تھیں۔ تمام بستر مریضوں سے بھرے تھے۔ ایک طرف الماری تھی جسکا دروازہ کھلا تھا اوراس میں کچھ دوائیں رکھی تھیں۔ ایک طرف چھوٹی سی میز پر اور کرسی تھی۔ وہ ایک سفید کوٹ میں تھی۔ ایک پلنگ سے دوسرے پرجاتی...