مجھے زندگی کے سین کسی حد تک یاد رہتے ہیں فلم اور کتب کے تقریبا نہ ہونے کے برابر۔پتہ نہیں کیوں ایسی میموری ہے کہ بس نچوڑ حاصل کرو اور آگے بڑھو۔ اگر زیادہ ڈیٹیل کے بغیر بتانا ہو تو شاید دی الکیمسٹ میں جس رات ہیرو دوبارہ اسی جگہ رات گزارتا ہے جہاں سے اس نے سفر شروع کیا ہوتا ہے،اتھینٹیسیٹی پراجیکٹ...
کیا خوبصورت عکاسی کی ہے نین بھائی!
بس خاص اور عام کے اس تضاد سے ذہن میں راحیل صاحب کا ایک شعر بھی آگیا:
پختہ ہونے نہ دیا خام بھی رہنے نہ دیا
عشق نے خاص تو کیا عام بھی رہنے نہ دیا
ہائے ری گردشِ ایام کہ اب کے تو نے
شکوۂِ گردشِ ایام بھی رہنے نہ دیا
نصیحت صرف یہ کہ اختلافات میں بھی دوسروں کے عزت و احترام کو ملحوظ خاطر رکھیں۔
پیغام یہ کہ میں بہت خوش ہوں کہ محفل کا اختتام ایک اچھے موڑ پر ہو رہا ہے، کم از کم مجھے تو یہ ایسا ہی لگ رہا ہے۔ میرا دل کرتا ہے پانچ سات قریبی احباب کا ایک گروپ بناوں وٹس ایپ پہ جن کے ساتھ زندگی میں انسان پرمزاح،...
محفل پسند ہے اگر محفل والے پسند ہوں اور ایسا بہت ہی کم ہوتا ہے۔ زیادہ عمر تنہائی میں ہی گزری ہے اور میں اسی میں خوش ہوں۔🌸
شور تو ہونا ہی نہیں چاہئیے۔ مجھے سکون سے بات کرنے والے لوگ پسند ہیں اور خود بھی ایسی ہی طبیعت ہے کہ بڑی سے بڑی بات آرام سے ٹیبل ٹاک میں کہہ سکتی ہوں اور بڑی سے بڑی بات سن...
فی الحال تو بالکل نہیں آتی۔ (تبھی تو راستے نہیں آتے، کسی کے پیچھے بیٹھ کر کب غور رہتا ہے راستوں پہ زیادہ)
تاہم ذہن میں ہے کہ یہ کام بھی کرنا ہے آنے والے ایک دو سال میں ان شاء اللہ۔
زندگی کے پہلے دس سال گاوں میں گزرے تو وہاں بچیوں کو سائیکل سکھانے والا ماحول بھی نہیں تھا اس وقت۔ میرے اندر یہ...
کھانے میں زیادہ تر چیزیں نہایت رغبت سے کھاتی ہوں لیکن اگر سب سے زیادہ کی بات ہو تو ساگ!
(کیونکہ ساگ کے ساتھ روٹیوں کا حساب نہیں رہتا 😂)
مجھے اپنی پکائی ہوئی سبزیاں بہت غیر معمولی لگتی ہیں، لیکن دوسروں کو میرے پکائے ہوئے چاول (تقریبا ہر قسم کے) زیادہ پسند ہیں۔ چاول مجھے خود پسند ہوتے تھے اس لیے...
تفنن برطرف یاز صاحب عبداللہ بھائی نے آپ کو کتنا یاد کیا اس کے گواہ ہم سب ہی ہیں اور پوچھنے پر یہاں تک کہا کہ یاز تھے تو ان کی باتوں سے میرے مزاحیہ مراسلے نکلتے تھے ان کے بغیر نہیں ہو پائے گا۔ ہیٹس آف ٹو آپ لوگوں کی دوستی جس کے ہم شروع سے ہی مداح ہیں۔ اللہ کرے زور فلم اور زیادہ!