تقریبا سات سال قبل محفل میں پہلی سیاحتی لڑی بنائی تھی اور غالبا تب ہی پہلی بار پنجاب سے باہر کوئی اور صوبہ دیکھنے کا اتفاق ہوا ۔ اس وقت اپنے انسٹیٹیوٹ کے سٹوڈنٹ ٹرپ کے ساتھ خیبر پختونخوا جانا ہوا تھا اور کئی مناظر مسحور کن لگے تھے۔ اس کے بعد پاکستان میں کافی زیادہ سفر کرنے کا موقع ملا مگر یہ...