اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔
قَسم ہے انجیر کی اور زیتون کی۔اور طورِ سینین کی۔ اور اس امن والے شہر کی۔یقیناً ہم نے انسان کو بہترین ارتقائی حالت میں پیدا کیا۔پھر ہم نے اُسے نچلے درجے کی طرف لَوٹنے والوں میں سب سے نیچے لَوٹا...